وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے شھید قائد علامہ عارف الحسینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار بعنوان شھید وحدت منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام اور طلباء عظام نے شرکت کی۔ پروگرام سے پہلے جمیع مومنین کے لیےخصوصا قائد شھید کی بلندی درجات کے لیے قران خوانی کی گئی۔ تلاوت کلام مجید کی سعادت قاری سید ابراھیم رضوی نے حاصل کی۔ قمر علی کشمیری نےشھید قائد کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ عمران نجمی نے بہترین اشعار سے داد تحسین حاصل کی۔
پروگرام کے پہلے مقرر حجت الاسلام عارف حسین نے مومنین کے درمیان وحدت کے موضوع پر بہترین گفتگو کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے جنہوں نے شھید کی سیرت، ان کی سیاسی بصیرت اور شھید کے تنطیمی جوانوں کو دیے گیے درس سے بیس اہم نقاط بیان کیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد کی شخصیت پاکستان کے لیے ایک نعمت تھی، اُنہوں نے بہت کم عرصے میں تشیع کو جوڑا، یہی وجہ تھی کہ دشمن اُن کے مقاصد سے خائف تھا۔