وحدت نیوز(سکردو) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یوم وفات کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کی، بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا جس پر قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے,بابائے قوم کی دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی،بابائے قوم کا یوم وفات ہمیں ایک ایسے عظیم ترین قائد کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے خوف زدہ اور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا تھا۔قائد اعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب ہم ان کے نظریہ و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو اور اس پر عمل پیرا ہو۔