وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک تاریخی دن!،خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی کیلئے ایم ڈبلیوایم کی رکن کنیز فاطمہ کی قرارداداتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں محترمہ کنیز فاطمہ کی پیش کردہ قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں خواتین کے حقوق کے نفاذ پر زور دیا گیا جیسا کہ آئین پاکستان میں اسلامی احکامات کے مطابق دیا گیا ہے۔ یہ خواتین کی معاشی اور سماجی بااختیاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر رہنما مجلس وحدت مسلمین محترمہ کنیز فاطمہ نے قرارداد پاس کرنے پر تمام اسمبلی ممبران بشمول اپوزیشن میں شامل خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خواتین کے مسائل کے معاملے پر مسلسل تعاون کیا۔