ایام فاطمیہ کی مجالس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو بیان کیا جائے،سیدہ زہرا نقوی

20 December 2021

وحدت نیوز(لاہور)آغاز ایام شہادت دختر رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت پر مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایام فاطمیہ کو ایام دفاع ولایت سے تعبیر کیا جاتا ہے ان مجالس عزا کے ذریعے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کا روشن و تابناک کردار و  اسوہ کاملہ کو اجاگر کریں انہوں نے کہا اگر ہم جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں تو بی بی دو عالم اپنے چاہنے والوں کو اپنی پاکیزہ سیرت اور گفتار سے ہر دور میں ایک اہم ترین عمل یعنی ولایت سے متسمک رہنےاور ولایت کے دفاع کی خاطر میدان میں رہنے کی دعوت دے رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا زہرا مرضیہ سلام اللہ علیھا نہ صرف خواتین کے لیے اسوہ ہیں بلکہ کل بشریت کے لیے آپ کی ذات مقدسہ نمونہ عمل ہے آپ سلام اللہ علیھا کی تعلیمات،  اقوال اور خطبات قیامت تک کے لیے منبع ھدایت ہیں ان کا مذید کہنا تھا دور حاضر میں ہر ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کا حوصلہ اور دین اسلام کا دفاع کرنے کی جرات و ہمت ہمیں سیدہ طاہرہ سلام اللہ علیھا کی عظیم شخصیت سے حاصل ہوتی ہے پروردگار ہم سب کو سیرت فاطمی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree