اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کردار پیغمبر اکرم ؐ کی دختر حضرت سیدہ زہرا ؑ ہیں، سابق ممبر جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ

26 January 2022

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ کے آخری دن عالمی یومِ خواتین کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا، عالمی یوم خواتین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کردار پیغمبر اکرم ؐ کی دختر حضرت سیدہ زہرا ؑ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں کردار اور سیرت کے ذریعے ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔

محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے کہا کہ اگرچہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا دور چودہ سو سال پہلے کا دور تھا، جس میں زندگی گزارنے کے طور طریقے آج سے مختلف تھے، لیکن آج ہمیں وہ اصول تلاش کرنے ہونگے اور ان نقوش کو اجاگر کرنا ہوگا، جو سیدہ طاہرہ ؑ کی سیرت و کردار سے ابھر کر سامنے آتے ہیں، جو ہر دور کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدہ سلام اللہ علیہا نے بیٹی کی حیثیت سے کیا رویہ اپنایا، ایک بیوی کی حیثیت سے کیا انداز اختیار کیا اور ایک ماں کی حیثیت سے کیا طور طریقے اپنائے کہ حسنین کریمین علیہ السلام جیسے عظیم فرزندان دنیا کو عنایت کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سے امتیازی سلوک اور برتاؤ کو ختم کرنے کیلئے معاشرے کی تربیت ضروری ہے، اس لئے کہ خواتین کا سیاسی و معاشی نظام میں اہم کردار ہے، لہذا معاشرے میں عورت کی عزت و احترام کو یقینی بنانے کے لیے اس کے ناموس کا تحفظ ضروری ہے۔ اسلام نے مردوں کو بھی پابند کیا کہ وہ اس کے ناموس کی حفاظت کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فریضہ بنتا ہیں کہ جدید دور کے تقاضوں کو سیدہ طاہرہ ؑ کے چھوڑے ہوئے اصول و نقوش سے ہم آہنگ کرکے خواتین کی رہنمائی کریں، تاکہ خواتین کے حقوق کی جدوجہد کو ایک روشن راستہ مل سکے۔پروگرام کے آخر میں شرکاۓ ورکشاپ میں انعامات بھی تقسیم کیۓ گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree