ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کے زیر اہتمام بھارتی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

14 February 2022

وحدت نیوز(گلگت )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے یومِ حجاب کے سلسلہ میں گلگت میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس کی قیادت سابق رکن جی بی اسمبلی/صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت بلتستان محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ اور سیکرٹری تربیت گلگت ڈویژن محترمہ صائمہ شفیع صاحبہ (حافظ قرآن) نے کی۔

احتجاجی پروگرام میں مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم اور معاون سیکرٹری یوتھ محترمہ رباب رضوی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتیں نے شرکت کی اور مسکان خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم حجاب کی مناسبت سے آواز بلند کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن جی بی اسمبلی/صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں بھارت میں بھی مغرب کی پیروی کرتے ہوئے ،حجاب کے خلاف نہ صرف قانون بن رہا بلکہ خواتین کو حجاب اتارنے اور عملی طور پر ہراسان کیا جارہا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ہندوستان میں کروڑوں مسلمان بستے ہیں ۔ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقوق کو پائمال کیاجائے ۔ اور ان کے خلاف قانون پاس کرایا جائے ۔مسلمان جسم واحد کی مانند ہیں ۔ مسکان مسلمان ہے اور وہ تنہا نہیں ہم سب مائیں، بہنیں ،بیٹیاں ان کے ساتھ ہیں ۔آر ایس ایس کے غنڈوں کے ناروا رویے کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔احتجاجی پروگرام کا اختتام دعائےسلامتی امام زمانہ عج کیساتھ ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree