وحدت نیوز(گلگت) امیر المومنین حضرت علی ان ابی الطالب علیہ السلام کے یوم ولادت بسعادت کے موقع پر تربیت گاہ زینب کبریؑ ( یتیم خانہ ) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جشن کی تقریب سے مرکزی سیکٹرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے بھی خطاب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی الطالبؑ کائنات کی ایک ایسی عظیم الشان ہستی ہیںجن کی سیرت پاک میں انسان اور انسانیت کی بقا اور آزادی کا راز مضمر ہے ۔حضرت علی علیہ السلام کی شان اور فضیلتوں کا احاطہ کرنا ناممکن ہے بلکہ قرآن و علم پر مکمل دسترس رکھنے والے ہی کسی حد تک ان کی معرفت حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات فقط کسی خاص مسلک،ملت یا مذہب سے وابسطہ نہیں بلکہ آپ کائنات کے ذرہ ذرہ کا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابدی زندگی اور دنیوی کامیابی حاصل کرنے کے لئے معرفت امام کی ضرورت ہے ۔تقریب سے منتظم مدرسہ خانم نور جہاں (فارغ التحصیل قم المقدس ) نے بھی خطاب کیا اور معاشرہ سازی اور یتیموں کے لئے کی گئیں مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہا اختتام پر بچوں میں عیدی کے طور پر نقدی تقسیم کی گئی۔