جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار پشاورمیں بے گناہ اورنہتے نمازیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، محترمہ نرگس سجاد

04 March 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار پشاورمیں بے گناہ اورنہتے نمازیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں یہ دھماکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لے سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کااظھار مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اورنہتے نمازیوں کاجرم یہ تھا کہ وہ بارگاہ الھی میں سجدہ ریز تھے مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے گزشتہ روز کوئٹہ ہزارہ کے شیعہ جوانوں کو  دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا اور آج پشاور کی شیعہ جامعہ مسجد و امامبارگاہ ایک بار پھر لہو لہان ہے اداروں کی مجرمانہ غفلت ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا ملک اس وقت بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے آخر کب تک بے گناہ معصوم جانیں دہشتگردی کے اندوہناک واقعات کا شکار ہونگی۔ انہوں نے مذید کہا اس عظیم جانی نقصان کے ذمہ داران کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جاے اور زخمیوں کے علاج معالجے کا بہترین انتظام کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree