وحدت نیوز (اسلام آباد) ماہ مبارک رمضان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے اسلام آباد کے علاقہ علی پور (سترہ میل )اور بھارہ کہو میں ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات وتربیت محترمہ نرگس سجاد کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کی خواتین نےاسلام آباد کے علاقہ علی پور اور بھارہ کہو میں راشن تقسیم کیا ۔ راشن میں آٹا،گھی،آئیل ،چاول،دالیں ،روح افزاء وخوردونوش کا دیگر سامان مختلف نادار گھرانوں میں تقسیم کیا ۔
محترمہ بیناشاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین ،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد اور دو دیگر خواتین بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ۔ ان خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے نقد رقوم کی جمع آوری کی اور سامان خریدا اور ان فیملیز تک پہنچایا جن کے پاس کھانے پینے کا سامان نہیں تھا اور کوئی ان کا کمانے والا بھی نہیں ہے ۔ اس دور میں بھی ایسی فیملیز موجود ہیں جو کسی سے دست سوال نہیں کر سکتیں بلکہ بہت ہی مشکل حالات میں گزارا کر رہی ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ان خواتین نے پہلے علاقوں میں سروے کیا پھر وسائل اکٹھے کیے اور ان تک یہ سامان پہچایا ہے ۔ اللہ تعالی ان خواہران کی اس خالصانہ کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ جن خاندانوں کو یہ راشن پہنچایا گیا انہوں ایم ڈبلیو ایم کی ان خواتین کا بہت شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کے لئے توفیقات خیر کی دعا بھی کی ۔