امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام انتہائی کم سنی کے عالم میں اپنے نانا پرنازل ہونے والی وحی من وعن اپنی والدہ ماجدہ کو سنا دیا کرتے تھے،محترمہ حنا تقوی

20 April 2022

وحدت نیوز(لاہور) امام بارگاہ دربارِ حسین بھٹہ چوک  لاہور اور امام بارگاہ قصرِ قیصر والٹن روڈ میں جشنِ ولادت باسعادت مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل و مناقب امام حسن علیہ السلام بیان کئے۔

 انھوں نے کہا کہ امام حسن علیہ اسلام پیغمبر اسلام کے نواسے تھے لیکن قرآن نے انہیں فرزند رسول ص کا درجہ دیا ہے اور اپنے دامن میں جابجا آپ کے تذکرہ کو جگہ دی ہے ۔آپ رسول اسلام ۖکے فرزند اور اُن کے پھول ہیں،آپ حلم ،صبر،جود و سخاوت میں رسول ۖ کے مشابہ تھے ،نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے خاص محبت رکھتے تھے ،آپ کی محبت تمام اہل اسلام یہاں تک کہ کے کفار کے درمیان بھی مشہور تھی اختتام جشن پر مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا کیک کاٹا گیا اور ان  کے وسیع دسترخوان کے وسیلے سے دعا کی گئی کہ مالک ہم سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور سب کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree