وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بلدیہ ٹاون یونٹ تشکیل دیا گیا علاقے کی خواتین کی جانب سے منعقدہ دعائیہ پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی صدر محترمہ معصومہ ممتاز ، سیکرٹری روابط محترمہ سلمی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ ام البنین نے شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں محترمہ ام البنین نے دعائے توسل کی تلاوت کی اس موقع پر خواہران نے تنظیم کے مقاصد اور اہداف سے متعلق خطاب کیا تمام متفقہ آرا ءسے محترمہ قراۃ العین بلدیہ ٹاون یونٹ کی صدر جبکہ محترمہ یاسمین نائب صدر منتخب ہوئیں نو منتخب اراکین نے اس الہی پلیٹ فارم سے دینی و ملی خدمات انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔