قربانی کی اصل روح اور اس کا مقصد دل کو بیدار کرنا اور جذبہ محبت و ایثار کو پروان چڑھانا ہے، محترمہ معصومہ نقوی

09 July 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید کے موقع پر جانور کو ذبح کرنا اور قربانی دینا ایک ظاہری عمل ہے، لیکن اس کا باطن بھی ہے جو تقوی ہے اگر یہ ارادہ اور عزم نہیں کہ ہم اللہ کے دین کے لئے اپنی مالی و جانی قربانی کے لئے تیار ہیں تو اللہ کے ہاں کچھ بھی نہیں پہنچے گا یعنی ہمارے نامہ اعمال میں کسی اجروثواب کا اندراج نہیں ہو گا۔

 انہوں نے کہا  ہم دن بہ دن نمود و نمائش اور ریاکاری جیسی خصلتوں کا بری طرح شکار ہوتے جا رہے ہیں  بطور مسلمان ہمیں اپنی شرعی فرائض و تہوار میں دینی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمارا ہر عمل اللہ تعالی کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول کے لیے ہو جسکا اشارہ خود قرآن کریم میں بھی پروردگار نے کیا ہے کہ اس کے پاس اپنے بندوں کا صرف تقوی اور اخلاص پہنچتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے اپنے پیروکاروں کو تسلیم و رضا ، ایثار اور قربانی کا وہ راستہ دکھایا ہے جوایمانی ، روحانی ، معاشی ،معاشرتی، سماجی اور اُخروی حوالے سے نفع آفرین ہے قربانی ہمیں درس اخوت اور درس اجتماعیت دیتی ہے یعنی اپنی ذات کی نفی کرنا ، اپنی انانیت کے بت کو پاش پاش کرنا آپس میں ناچاقی اور دوری کو ختم کرنا اور خدا کی بتائ ہوئی حدود اور تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہی قربانی کا اصل فسلفہ اور مقصد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree