وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے عید الاضحٰی کے دن قم میں مقیم پاکستانی فیملیز کی خواتین سے خصوصی ملاقات کی اپنے خطاب میں محترمہ معصومہ نقوی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال سے خواہران کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت کا میدان خواتین کا میدان ہے جس میں جدید دور کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے خواتین دین کی بہترین خدمات انجام دے سکتی ہیں، قم میں مقیم سینئر خواہران سے مخاطب ہوتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تعلیمی فعالیت کے ساتھ ساتھ تبلیغی و تربیتی امور کی انجام دہی پر خصوصی توجہ دیں۔
محترمہ معصومہ نقوی نے قم میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے باقاعدہ سیٹ اپ کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی جس پر خواہران قم نے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا نشست میں سر زمین پاکستان کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی ۔ اختتام پر قم کی خواہران کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ معصومہ نقوی نے شرکت کی اور قم کی خواہران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔