وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے قم المقدس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کا یہ پہلا تنظیمی سیٹ اپ ھے،ایران کے سفر کے دوران قم المقدس میں محترمہ معصومہ نقوی کا تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
محترمہ معصومہ نقوی نے شہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین قم کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں محترمہ نگہت زہرا اس کمیٹی کی صدر جبکہ محترمہ فاطمہ مطہرہ نائب صدر نامزد ہوئیں ، دیگر شعبہ جات میں محترمہ تبسم شجر سیکرٹری روابط ، محترمہ نشاط نقوی میڈیا سیکرٹری ، محترمہ مریم ابرار و محترمہ تہمینہ کوثر سیکرٹری تعلیم و تربیت اور محترمہ میمونہ زین سیکرٹری مالیات کے عہدوں پر اس آرگنائزنگ کمیٹی میں تنظیمی امور انجام دیں گی ۔
مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے آرگنائزنگ کمیٹی کی صدر اور نائب صدر سے حلف لیا ، کمیٹی میں حوزہ کی دیگر فعال خواتین محترمہ نور الصباء ، تحریم فاطمہ ، طاہرہ نقوی ، قندیل زہرا اور فضہ بخاری بھی مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ قم المقدس کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیں گی اس کے علاوہ پاکستان میں تربیتی امور پر منظم فعالیت انجام دینے کے لیے ایک بڑا تربیتی سیٹ اپ بھی تشکیل دے دیا گیا ھے جس کی مسئولیت کے فرائض محترمہ سمانہ ھمدانی انجام دیں گی ۔