وحدت نیوز(سکردو)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے اس دن اہل پاکستان نے بے مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اہل پاکستان دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارا عزم مضبوط کرتا ہے اور دنیا کی کسی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنی قیمت ادا نہیں کی۔قوم نے اس دن دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس روز پاک فوج نے بےمثال جرأت و بہادری سے دشمن کی آرزوؤں پر پانی پھیرا، آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور ہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔