وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ بیت زھراؑ کے زیر اہتمام بچوں کے لیے سات روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس تربیتی ورکشاپ میں مختلف موضوعات دینی ، کم سن شھداے کربلا کا تعارف اور بنیادی شرعی احکامات پڑھاۓ اور سکھاے گئے اس کے علاوہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور تفریح کے لیے مختلف صحت مندانہ سرگرمیاں کروائی گئیں۔
سات روزہ ورکشاپ میں محترمہ عظمی تقوی، محترمہ بتول ، محترمہ نورین ، محترمہ ساجدہ ، محترمہ خوشبو ، محترمہ مریم اور محترمہ شائستہ نے درس و تدریس اور سمر کیمپ کو کامیاب ، منظم اور با مقصد بنانے کے لیے اپنی بھرپور خدمات انجام دیں کیمپ کے اختتامی روز بچوں کو تفریح کے لیے پکنک پر لے جایا گیا۔