آج بھی قوم کو ملک خدادا کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنےکیلئے اسی تاریخی جوش و ولولے اور اتحاد کی ضرورت ہے جو 1940ء میں مسلمانان برصغیر میں موجود تھا،زہرانقوی

22 March 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے یو م پاکستان کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ 23مارچ 1940 لاھور میں پیش کردہ قرارداد پاکستان کو اس لیے بھی اہم مقام حاصل ہے کہ یہ ایک اجتماعی سوچ کامظہر تھا۔ تمام مسلمان ایک تحریک کا روپ دھارے ہوئے تھے اسی اتحاد و یگانگت اور قائداعظم جیسے عظیم لیڈر کی بصیرت و حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ ہم ملک پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج بھی قوم کو ملک خدادا کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی تاریخی جوش و ولولے اور اتحاد کی ضرورت ہے جو  1940ء میں مسلمانان برصغیر میں موجود تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree