وحدت نیوز (کراچی) دنیاکودرپیش خانوادگی مسائل سے نجات سیرت حضرت فاطمتہ الزہراکی عملی اتباء سے ممکن ہے،جناب فاطمہ زہرا(س)کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے،جناب فاطمہ (س)نے دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں اپنی والدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی مثل رسول اکرم (ص) شانہ بشانہ رہیں ۔ان خیالات کا اظہارعلماء وذاکرین نے ہفتے کو جشن ومحفل میلاد کی ایک تقریب کے دوران کیا،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید باقرعباس زیدی ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم زہرا نجفی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کی رہنما خانم ہماجعفری نے خطاب کیا،جبکہ ، نعت، قصیدہ اور منقبت خواں خواتین نے بارگاہ جناب فاطمہ زہرا (س)میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس پر نورمحفل میں خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ساتھ ہی خواتین کی دلچسپی کے لئے کوکنگ ، میک اپ اور انٹیرئرڈیکوریشن اور بچوں کیلئے فیس پینٹنگ کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقرعباس زیدی کا کہا کہ جناب فاطمہ زہرا(س)کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے، جناب سیدہ فاطمہ (س)ایک جامع شخصیت کی حامل خاتون تھیں جن کے اندر ایک بہترین بیٹی ، بیوی او ماں میں پائی جانے والی تمام صفات عالیہ موجود تھیں ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم زہرا نجفی نے سیرت جناب فاطمہ الزہرا(س) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ (س)جگر گوشہ رسول تھیں ، خدا وند متعال نے آپ (ص)کی نسل پاک کو جناب فاطمہ (س) سے جاری رکھا،جو کہ آج تھی جاری ہے، جناب فاطمہ (س)نے دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں اپنی والدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی پیروی کرتے ہوئے سنگین مشقیں جھیلیں اور رہتی دنیا تک خواتین کے لئے اسوہ عمل قرار پائیں ۔