وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے ''عشرہ اول'' میں امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر'' اور "شاهِ كربلا رضويه" میں خواتین کی سہولت کے لیے رابطہ کیمپ لگایا گیا، اسکے علاوہ ۱۲ محرم کو '' سوئمِ شھدائے کربلا'' کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوسِ عزا میں بھی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے کیمپ لگایا گیا. کیمپ میں خواتین کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف اسلامی کتابوں اور مختلف ضروریاتِ حجاب کی اشیاء کے لئے سامان رکھا گیا.اسکےعلاوہ وہ خواتین جو مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین میں شامل ہوکر ملک وملت ک لیئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتی تھیں ان کے لئےممبرشپ فارم بھی موجود تھے.خواتین نے بڑی تعداد میں ممبرشپ فارم جمع کروائے اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔