وحدت نیوز (حیدرآباد) دعائے زہراہ ویلفیئر آرگنازیشن حیدرآباد کی جانب سے ماہانہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایام ماہ رمضان کی ٖٖفضیلت کے حوالے سے خطاب کیلئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جنرل سیکریٹری خانم ہما مہدی جعفری کو مدعوکیا گیاتھا۔آپ نےکہا کہ ماہ رمضان برکت و رحمت اور طلب مغفرت والا مہینہ ہے یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے یہ وہ مہینہ ہے جسمیں ہم اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اس ماہ مبارک میں ہماری سانسیں تسبیح شمار ہوتی ہیں ہماری دعائیں مستجاب ہوتی ہیں،خواہر ہما مہدی جعفری نے خطبہ شعبا نیہ کے چند نکات پیش کیے آپ نے کہاکے رسول خدا نے فرمایا کہ"اے لوگو!یقینا تمھارے نفوس تمھارے اعمال کے بدلے گروی ہیں انہیں استغفار کے بدلے آزاد کروالو،تمھاری کمر گناہوں کے بدلے بوجھ سے خمیدہ ہو چکی ہے سجدوں کو طوک دے کر اپنی پشت کو ہلکا کرو۔
آخر میں آپ نےکہا کہ یہ ماہ مبارک جس میں ہمارا ہر نیک عمل افضل ترین عبادت کا مقام رکھتا ہے تو اگر اس ماہ مبارک میں ہم کسی محتاج کی حاجت پوری کرتے ہیں جیسے کسی مستحق کو راشن دینا تو یہ عمل یہ عبادت صرف افضل ہی نہیں بلکہ یہ طرز عمل تو پروردگار کے عاشقوں کا ہیں لہذا اس ماہ مبارک میں جو ان اعمال کو انجام دیتا ہے یقینا پروردگار اس کا شمار بھی اپنے محبوب بندوں میں کرتا ہے۔نشست کے آخر میں سوال و جواب کاسیشن رکھا گیا۔