وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جا نب سے صفورہ چورنگی پر ہونے والے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین مجلس و حدت مسلمین(خانم زہراء نقوی) نے اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سانحہ صفورہ چورنگی ظلم و ستم اور سفاقیت کی بد ترین مثال ہے آج حکمرانوں اور ایوانوں میں بیٹھنے والوں کے منہ پر تماچہ ہے اس درد ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم اس پردرد لمحات میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی نے بھی اس انسانیت سوز واقعے پر اپنے غم وغصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر قانون نا فذ کرنے والے اداروں اور حکومت سندھکے بلند و بانگ دعوں پر سوالیہ نشان ہیں۔ہم اس سفاکانہ عمل فعل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خیبر پختونخواہ کی سیکرٹری جنرل خانم راضیہ نے بھی کراچی میں ہونے والے واقعے کی شد ید مذمت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک بار پھر ملک پاکستان کی شہ رگ ،اندھیرے میں ڈوبتے روشنی کے شہر کے کراچی کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیاہے جب تمام ملک پہلے سے پے در پے سانحات کا شکار ہے ہر روز لاشیں اٹھائیں جا رہی ہیں اور ہر رعز کہی نہ کہی صفِ ماتم بچھتی ہے ہم حکومت وقت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ وقت کی ان یزیدوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کماحقہ سر عام پھانسی دی جائے۔