کل ملک بھر میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت علامہ راجہ ناصرعباس کی بھوک ہڑتال سےاظہار یکجہتی کیلئے یوم احتجاج منایا جائے گا،خانم زہرا نقوی

16 July 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر آج 17 جولائی بروز اتوار ملک کے تمام بڑے شہروں میں خواتین کے احتجاجی پروگرام منعقد ہوں گے۔کراچی،اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور ،فیصل آباداور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں پروگراموں کے بھرپور انعقاد کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور ریاستی جبر کے خلاف مختلف شہروں کی مرکزی اور مصروف شاہراوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیرت زینب سلام اللہ علیہ کی پیروکار ہیں۔ طاغوتی و استکبار ی طاقتیں ہماری حق کی آواز کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ہم حسینت کا پرچم لے کر نکلیں ہیں۔اب ظالم و جابر حکمرانوں کا اصل چہرہ آشکار ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وطن کو ہمارے اباو اجداد نے قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا۔آج اسی سرزمین کو ہم پر تنگ کیا جا رہا ہے۔ہمارے نوجوان اور باصلاحیت لوگوں کو چن چن کر قتل کرنے والے مذموم عناصر پر قابو پانااگر حکومت کی دسترس میں نہیں تو پھر حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا بددیانتی اور ظلم ہے۔ہمیں دہشت گردی اور حکومتی مظالم جیسی دوہری اذیتوں کا سامنا ہے۔ہمارے افراد کو نیشنل ایکشن پلان کے نام پر قید و بند کی صعوبتیں سہنی پڑ رہی ہیں۔حکومت واضح کرے کہ یہ قانون دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنا تھا یا کہ ملت تشیع سے انتقام لینے کے لیے۔پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔مکتب تشیع کے ساتھ کسی قسم کے غیر انسانی سلوک کو قبول نہیں کیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرا چکا ہے لیکن حکومت کی طرف بے جا ہٹ دھرمی اور بے حسی کا مسلسل اظہار یہ ثابت کر رہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل سننے کا وقت نہیں۔حکومت کی جانب سے پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی یہ تضحیک نا قابل برداشت ہے۔ حکومت کے اس ناروا رویہ کے خلاف پورے عزم سے میدان میں نکلنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ہماری یہ جدوجہد پرامن پاکستان کے لیے ہے جو مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree