خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کی تحت تین روزہ ایام خیرالعمل ،مختلف اضلاع میں مریضوں کی عیادت، صفائی ستھرائی اور امدادی اشیاءکی تقسیم

14 January 2019

وحدت نیوز (سندھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ کی جانب صوبہ بھر میںسے 11 تا 13 جنوری ایام خیرالعمل منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کو ان تین روز میں عمل خیر کے طور پر مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دہی کا کہا گیا۔1۔ صفائی کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے محلے، مسجد، امام بارگاہ اسکول یا شہر میں صفائی کا اہتمام کریں2۔ مریضوں سے ہمدردی کے عنوان سے ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فروٹ،  دوا ، کھلونے بلڈ ڈونیش یا صرف ایک پھول دے کر عیادت کریں3۔ غربہ و مسکینوں کی مدد اس سلسلے میں غریبوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کرکے سردی کی مناسبت سے گرم اشیاء دے کر غریب طلبہ میں کتابیں یا ڈریس دے کر یا کچھ وقت غریبوں کے ساتھ گزار کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔اس پروگرام پر عمل پہرا ہوتے سندھ کے مختلف اضلاع میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جن کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

ضلع دادو میں 11 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل اصغر حسینی کی سربراہی میں صفائی کا اہتمام کیا گیا، 12 جنوری کو تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش کیا اور  13 جنوری کے دن غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے اور ضلعی سیکرٹری جنرل نے غریب بچوں کے ساتھ وقت گزار۔ضلع سانگھڑ میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل سید عمران شاہ نے کابینہ کے ساتھ مل سید محلے کی صفائی کی اور ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود کی جانب سے ہسپتال میں جا کر مریضوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ضلع بدین  12 جنوری کے دن تحصیل ماتلی میں صوبائی اسمبلی کی ایم پی اے، ادی تنزیلا قمبرانی کے ساتھ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم یعقوب حسینی نے ماتلی کے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش، ضلعی سیکرٹری جنرل سید نادر شاہ نے بھی بدین کے ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس کے علاوہ ایم پی اے صوبہ سندھ آدی تنزیلا کی جانب سے ایام خیرالعمل کے مناسبت سے اسکول کے بچوں کتابیں اور دوسری ایشیا بھی تقسیم کی گئی۔ضلع نواب شاہ کی تحصیل دولتپور میں 11 جنوری کے دن صوبائی رہنما برادر شفقت لانگا کی قیادت میں لانگا محلے میں صفائی کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع ٹنڈو محمد خان میں 12 جنوری کے دن شہر کے معززین کے ساتھ مل کر شجر کاری کی گئی اور 13 جنوری کے دن غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے۔ اور اسی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کی جانب سے ایک یونٹ میں صفائی کا اہتمام بھی کیا گیا ضلع ٹنڈو الہیار میں 12 جنوری کے دن امامبارگاہ بڑا پڑ پر صفائی کی گئی۔ضلع گھوٹکی میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا معشوق علی کی قیادت میں شجر کاری کی گئیضلع خیرپور کی تحصیل کنب میں صوبائی رہنما مولانا نقی حیدری نے 12 جنوری کے دن مدرسہ علی میں صفائی کا اہتمام کیا۔ضلع شکارپور میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل برادر فدا حسین کی قیادت میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش کیا گیا ان کے ہمراہ شہر کے مشہور سرجن آفتاب احمد پٹھان بھی تھے ضلع عمر کوٹ میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل نے غریب بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیا۔ضلع سجاول کی تحصیل دڑو میں 13 جنوری کے دن صوبائی رہنما مختار دائو کی وفد کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

کراچی ڈویژن میں ڈویژنل سیکرٹری فلاح و بہبود زین رضوی کی جانب سے 12 جنوری کے دن غریبوں میں رضائیں تقسیم کی اور 13 جنوری کو مولانا نشان حیدر کی جانب سے مریضوں کی عیادت کی اور جوگی موڑ یونٹ میں صفائی کا اہتمام کیا گیاکراچی ڈویژن سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح وبہبود، ضلع جنوبی کی کابینہ اور صوبائی رہنما ناصر حسینی نے ایک وفد کی صورت میں 13 جنوری کے دن جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور جوس پیش کیا ،کراچی ڈویژنل عہدے دار و ضلع شرقی عہدے داروں نے کےوفد نے 13 جنوری کے دن جے ڈی سی کے اولڈ ایج ھوم و یتیم بچوں کی رہائش کے مرکز گلستان زینبیہ س عباس ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد کی خیریت دریافت کی, انہیں پھل اور جوس پیش کیئے اور ان کےساتھ وقت گزارا ۔ 13 جنوری کے دن ہی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ضلع وسطی کےوفد نے ایام خیر العمل کی مناسبت سے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر, امام جمعہ مسجد نور ایمان اور بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی عیادت کی , وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری, ناصرحسینی, زین رضوی, کاظم محمد,  عباس زیدی, اقتدارحسین شامل تھے،یم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ضلع غربی کےوفد نے ایام خیر العمل کی مناسبت سے قطر اسپتال اورنگی ٹائون کا دورہ کیا اور اسپتال میں موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی, ان کو تحائف پیش کیےاور ان کےساتھ وقت گزارا ،قطر اسپتال کی انتظامیہ نے مجلس وحدت مسلمین کے اس پر خلوص عمل کو سراہا اور مجلس کے حق میں دعاکی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری, , زین رضوی,امتیاز زیدی علی، اصغر جعفری ،امجد بیگ، حسنین علی اور قطر اسپتال کے امتیاز بھائی اور دیگر شامل تھے۔

ضلع حیدرآباد میں 13 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری لیڈیز ونگ کے تعاون سے ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم رحمان رضا نے غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے اور رضائیں تقسیم کی گئی?اظہار تشکر?♥ ہم ایام خیرالعمل کے سلسلے میں تین روز میں سرگرمیاں انجام دینے والے ان تمام اضلاع سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح و بہبود کابینہ کے افراد اسی طرح سے ڈویژن کراچی کے سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح و بہبود، صوبائی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر یعقوب حسینی ، سیکرٹری رابطہ شفقت لانگا آفس سیکرٹری ناصر حسینی، سیکرٹری فنائس برادر ظہیر اور مختار دائو اور خواہر عظمی تقوی سیکرٹری جنرل لیڈیزونگ ضلع حیدرآباد کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ہم خاص طور پر ایم پی اے سندھ آدی تنزیلا کا بھی جنھوں نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالااس موقع پر چیئرمین خیرالعمل آقا باقر زیدی کا بھی شکریہ ادا کرتے جنھوں نے ان ایام کو منانے میں ادارے کی طرف رہنمائی کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree