جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم و انجمن حسینیہ خواجگان کیجانب سے سیلاب متاثرہ مکانات و مساجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری

25 April 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)بلوچستان کے سیلاب متاثرہ گھروں اور مساجد کی تعمیر کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کی جانب سے متاثرین کو پہلی قسط ادا کر دی گئی۔ جسکے بعد سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر مکانات و مساجد کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں 26 مکانات اور 6 مساجد کی تعمیرات کی پہلی قسط مستحقین اور بانیان مساجد کے حوالے کی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلع صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، وکیل رہنماء ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو، میر حسن کریم گولو، سماجی رہنماء غلام کبریٰ سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ سیلاب اور مہنگائی کے باعث لاکھوں لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی نے آج تک غریب عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے قانون سازی نہیں کی۔ جبکہ سیاسی قائدین اپنے مفاد میں قانون سازی بھی کرتے ہیں اور مقتدر اداروں کو بھی آپس میں لڑاتے ہیں، لیکن آج تک مسنگ پرسنز، غربت، مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، قبائلی جھگڑوں اور کرپشن کے خلاف قومی اسمبلی یا ریاستی اداروں نے ایسی پھرتی اور سنجیدگی نہیں دکھائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہے۔ عوام کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree