خیر العمل فاونڈیشن (شعبہ ویلفیئر)ایم ڈبلیوایم کی جانب سے حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں منصوبہ فراہمی آب کا افتتاح

04 July 2015

وحدت نیوز(حویلیاں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و چیئرمین خیرالعمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ پوری دنیا میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پاکستان میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی حکمرانوں کی گڈ گورننس کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے حکمرانوں کے پاس اس غریب عوام کو سوائے جھوٹے وعدوں کے دینے کے لیے اب کچھ نہیں بچا اقتدار مال وزر کی جمع آوری سے زیادہ کچھ نہیں اس لوٹ کھسوٹ کا نتیجہ ہے کہ تمام ادارے بشمول پانی،بجلی،صنعت،سیاحت،تعلیم اور صحت دیوالیہ ہوتے چلے جا رہے ہیں اور عوام ان سہولیات سے محروم کبھی بھوک کبھی پیاس اور کبھی بجلی نہ ملنے سے موت کی نیند سو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید کاظمی اور صوبائی سیکر ٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس بھی موجود تھے ۔

معزین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، محروموں اور مستضعفوں کو ان کا حق دلوانے کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے اور اس جدو جہد کے ذریعے سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی ہو سکے ۔ پانی کے منصوبے پر عملدرآمد پر علاقے کے معززین نے خیرالعمل فائونڈیشن اور خصو صا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور نثار علی فیضی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے اقدامات سے اس علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree