وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا کہ ما ہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے جو اللہ کے تقرب کے حصول کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے اس ماہ میں ہر نیک عمل قبولیت کی بلندی پرفائزہوتاہے صوم و صلوۃٰکیساتھ صدقہ و خیرات عبادات کو خالص کر دیتے ہیں غریب ،لاچاروبے کس اور مستعضفین کی خدمت اس ماہ کی معنویت کو سمیٹنے کا بہترین ذریعہ ہیں اس آمادگی اور معنویت سے بھر پور مہینہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ہر کارکن کو عبادات الہی کی بجاآوری کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کے ہر ذریعہ سے بھر پور استعفادہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ مقدس رمضان کے حوالے سے بیان میں کیا۔
نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح وبہبود خیرالعمل فاؤنڈیشن جو سارا سال دکھی انسانیت کی خدمت میں سرگرم رہتا ہے اس ماہ مبارک میں کارکنان اورمسؤلین سے خصوصی توقعات رکھتا ہے کہ وہ اس ماہ مقدس میں سماجی سرگرمیوں میں تیزی لائیں سب سے پہلے اپنی معنویت اور اللہ کے ساتھ تعلق و رشتہ کو مضبوط کریں پھر اپنے علاقے میں ضرورت مندوں کی درست تشخیص دیں اور اسکے بعد علاقے کی موئثر ثروت مندوں اور مخیرحضرات کوترغیب دیتے ہوئے ان ضروریات کی فراہمی کے اقدامات کریں ۔خیرالعمل فاؤنڈیشن گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک صیام میں راشن پروگرام ، عشرہ ایتام اور عید گفٹ کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے جس سے ہزاروں ضرورت مند خاندان،یتیم بچے اور مستحق افراد کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہو سکے گی ۔