وحدت نیوز (ٹیکسلا) برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی ظالم کے ظلم پر رضا مندی کی علامت ہے۔ مقررین کا مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، آئی او اور تحریک منہاج القران کی مشترکہ احتجاجی ریلی سے خطاب۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو برما میں مسلمانووں کے اوپر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے کی بجایے سخت موقف اپنانا ہو گا ۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مالدیپ جیسے چھوٹے ملک کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جس کی اپنی فوج بھی نہیں لیکن اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات برما سے ختم کر دیے۔پاکستان کو بھی فی الفور برما پر واضح کرنا ہوگا کہ مسلم کشی بند کرو نہیں تو اپنا سفارتی عملہ واپس بلوالے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نام نہاد 41ملکی اتحاد کو صرف سعودی مفادات عزیز ہیں ۔ اس اتحاد کو برما میں مسلمانوں کی نسل کشی، کشمیر و فلسطین میں آیے روز مسلمانوں کا قتل عام، افغانستان، یمن، عراق، شام ، نایجیریا میں مظالم نظر نہیں آتے۔ اسلام کے نام نہاد ٹھیکداروں کو اگر دوسرے ملکوں میں مداخلت سے کچھ فرصت مل جائے تو برما میں نسل کشی پر بھی توجہ دے۔ احتجاجی ریلی بابو ہوٹل سے نکل کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے مجلس وحدت کے تحصیل سیکرٹری جنرل سید وقار حیدر بخاری، منھاج القران کے سیف اللہ،سنی تحریک کے پروفیسر شیراز، القائم ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید مہدی شیرازی، سنی تحریک کے طاہر اعجاز قادری،سنی اتحاد کے محمد زبیر، عوامی تحریک کے سیدگفتار حسین شاہ، مسیحی برادری کے پاسٹل سیسل نےخطاب کیا۔

 وحدت نیوز(کراچی) روہنگیا میں مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا، جبکہ جامع مسجد دربار حسینی، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون سمیت دیگر جامع مساجد کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔ مرکزی احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ صادق جعفری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک برمی حکومت سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں، برمی حکومت مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے، روہنگیا کے مسلمانوں کی اخلاقی و مالی معاونت قومی تقاضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ انصاف، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقدامات کا اعلان کریں بصورت دیگر ان کی خاموشی مجرمانہ فعل تصور ہوگی۔ رہنماؤں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے، حکومتی سرپرستی میں انسانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے، انسانیت کی پامالی کے بدترین واقعات دل و دماغ پر تیر بن کر وار کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ روہنگیا، کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کو بدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے، یہود و نصاری مسلمانوں کی تباہ حالی کا تماشا دیکھنے میں محو ہیں، روہنگیا مسلمان بچوں، خواتین اور نوجوانوں پر ہونے والے روح فرسا واقعات سے آگہی کے باوجود اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی متعصبانہ فعل ہے جس پر ان کے ضمیر کو جھنجھوڑا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن مذاہب کے باہمی احترام سے مشروط ہے، مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر پُرامن دنیا کا خواب دیکھنا احمقانہ اقدام ہے، روہنگیا میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی بربریت نے امت مسلمہ کے دل زخمی کئے ہیں، اگر مظالم کا یہ سلسلہ نہ رکا تو پھر پوری دنیا میں احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا، روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے تحریک کا آغاز کر دیا ہے، جب تک میانمار میں مسلمانوں کو مکمل تحفظ حاصل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ 
 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree