وحدت نیوز(حیدرآباد) محترمہ عظمیٰ تقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت نامزد ہوگئی ہیں، محترمہ عظمیٰ تقوی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت تقرری کا اعلان ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے دورہ حیدر آباد کے موقع پر کیا جبکہ انہوں نے محترمہ عظمیٰ تقوی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا، اپنے دورہ حیدر آباد کے موقع پر انہوں نے ضلع حیدر آبادشعبہ خواتین کی عہدیداران سے ملاقات بھی کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرانقوی نے صٖحافیوں کے معاشی قتل عام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادپیش کردی ہے، قرار داد کے متن میں کہاگیاہےکہ حکومت میڈیا ہائوسزکی جانب سے صحافیوں کے معاشی قتل کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ موژر اقدامات کرے، حقیقت یہ ہے کہ کئی میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی بڑی تعدادکو نوکریوں سے برطرف کیا جاچکاہے ،کئی اداروں میں صحافیوں کو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں،صحافی برادری اس وجہ سے پریشان ہے کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑرہے ہیں، ان کے بچوں کو اسکولوں سے نکال دیا گیاہے، جہاں کھانے کے پیشے نہیں ہوں گے وہاں صحافی بچوں کی فیس کہاں سے دیں گے، قرارداد کے متن میں حکومت سے صحافیوں کی میڈیا ہائوسزمیں ملازموں کو محفوظ بنانےکے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کیساتھ ایک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے حوالے سے مختلف تنظیمی امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔جس میں خصوصیت کیساتھ یہ فیصلہ کیاگیا کہ شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی زیر نگرانی ملک بھرمیں ڈویژنل سطح پرتنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیاجائے گا، اس حوالے سے جلد ہی باقاعدہ تنظیمی دورہ جات کا آغاز کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے لئے جی بی کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دینا ہونگے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے حقیقی پاکستانی اور وطن عزیز کے سچے فرزند ہیں، گلگت بلتستان کے مسئلے پر جلد از جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور مزید دیر کرنا کسی صورت بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ یہ مسئلہ تیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ وفدمیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سیداحمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، محسن شہریار اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی بھی شامل تھیں۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے کا جلد حل ہونا ضروری ہے، اس کے لئے سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی اداروں اور انسانی حقوق کی وزارت کو بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو کہ انسانی حقوق سے متعلق ہے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک مضبوط اور بااختیار کمیشن کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے یمن اور فلسطین سمیت امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے پاکستان کے مثبت اور موثر کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ ملکی استحکام اور آئین کی سربلندی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گئے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ہم اس مسئلے کی جانب متوجہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ اب ختم ہو جائے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ وفدمیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سیداحمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، محسن شہریار اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی بھی شامل تھیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کراچی ضلع ملیر کی جانب سے جشنِ ولادت صادقین جنابِ ختمی مرتبت محمد مصطفی ﷺ و امامِ جعفرِ صادق اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے میلاد کا اہتمام کیا گیا،جس میں خصوصی طور پر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی (ممبر پنجاب اسمبلی) کوبطور مہمانِ خصوصی شرکت اور خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔میلاد کا باقاعدہ آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے ضلع ملیر کی شعبہ خواتین کی جنرل، سیکرٹری خواہر تفسیر نے کیا جسکےبعد خواہران نے بارگاہ ِ ختمی مرتبت ﷺ و اہلبیت ع ہدیہ نعت و منقبت پیش کیں۔پروگرام میں ضلع ملیر کی خواہر شبیہ کی جانب سے بیتِ زہرہ ع و عزاداری فائونڈیشن کی کارگردگی رپورٹ پیش کی اور عزاداری و فلاحی اور روزگار اسکیم کے حوالے سے تفصیلی آکاہ کیا گیا۔اسکے بعد خواہر زہرہ نقوی صاحبہ نے خصوصی خطاب فرمایا جسمیں آپ نے سیرتِ مبارکہ النبی ﷺ اور آیمہ اطہار ع کی سیرت پر روشنی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں بالخصوص صفاتِ رسول کریم ﷺ رحمت،صداقت اور امانت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ذاتِ رسول ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہیں تو پھر یہ صفت اس امتِ محمدیہ کی زندگی کے مختلف مرحلوں پر پہچان ہونی چاہیے، وہ جو اپنے دشمن کو بھی اپنے اخلاق و کردار سے ایسا گرویدہ و متاثرکرتے ہیں کہ بارضا و تسلیم وہ دینِ اسلام کو قبول کرتے ہیں۔اسی طرح رسولِ مقبول ﷺ کہ صداق اور امین ہونے کا قبل از اعلانِ رسالت سے ہی ہر خاص و عام، دشمن و دوست متعرف تھا۔جبکہ صداقت اور امانت ہر زمانہ کے لئے مشکل ترین افکار ہیں۔صادق اور امانت دار ہونا امتِ مسلمہ کے ہر شخص کا امتیاز ہونا چاہیے۔صداقت اور امانت صرف مادی چیزوں کے لئے ہی نہیں، ہر لحظہ مومن کا صداقت پر مبنی اور امانت داری سے مزین ہونا چاہیے۔
انہوںنے مزید کہاکہ اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال اور کامل ترین شخصیت رسول ﷺ کی ذات ہے۔ہم نبی رحمتﷺ کی امتِ واحدہ ہیں۔ آج سوہ استفادہ کی وجہ سے مسلمان ہی مسلمان کا دشمن اور تفرقہ کا شکار ہے۔ ہم نے کوشش مسلسل اور سعی پہم کرنی ہے امت محمدیہ ﷺ کی وحدت اور بقا کے لئے اور الحمد للہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اس حوالے سے ہر شعبہ میں گامزن ہے۔اور اتحاد و وحدت کی جانب ہمارا کامیاب سفر جاری رہے گا۔جب حکومتِ جہانی کی بات ہوگی تو وہ رسول ﷺ کے اس فرزند کی حکومت جہانی کا زکر ہے جسکے لیے تمام امت انتظار، میں ہے۔ہمیں ایک پرچم کے ساے میں امتِ سیدِ لولاک ﷺ کی صورت اس حکومتِ جہانی کے لئے زمینہ سازی بھی کرنی ہے اور اخلاق و افکار ِ محمد ﷺ و آلِ محمد ﷺ، سے اپنی نفس کی تربیت اور اپنی کردار سازی بھی کرنی ہے ۔ اسکے علاوہ آپ نے بطور ممبر پنجاب اسمبلی اپنے پروجیکٹس سے بھی آگاہ کیا۔جن میں تعلیم و صحت، بیوہ اور فقراء کے حوالے سے انکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بالخصوص مومنین کی گمشدگی، عزاداری اور زیارات کے مسائل کےحوالے سے مختلف وزراء سے ملاقات،اور جو قراردادیں پیش کی گئیں ان کے نتائج بیان فرماۓ۔آخر میں ملکِ خدا داد پاکستان کی ترقی و کامیابی،دینِ اسلام کی سربلندی، اور ملتِ تشیع کی کامرانی کے لئے دعا کرائی۔تمام شھداء ملک و ملت کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ اور دعاۓ سلامتی و دعاۓ فرج کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
ایم پی اے زہرانقوی کی جانب سے بہاولنگرمیں خواتین عزاداروں پر پولیس گردی کے خلاف تحریک التوائے کارپیش
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ضلع بہاولنگر میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد اور فحش کلامی پر تحریک التوائےکار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے پاس جمع کروادی ہے، بعد ازاں انہوں نے اسمبلی فلور پرصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی اور ان سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نےزہرانقوی کو بہاولنگر میں ہونے والے واقعے پرحکومت پنجاب کی طرف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔