وحدت نیوز(لاہور) بابا گرونانک کی جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ بیرون ملک سے آئے ہوئے سکھ برادری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب و سیمینار کا انعقاد لاہور میں کیا گیا ۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ سکھوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی بنیاد توحید ہے۔بابا گرونانک نے امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرکے یہ ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت اور انسانی اقدار کی پاسداری ہی تمام مذاہب کا مرکز و محور ہونا چاہیئے۔

اسدعباس نقوی نے مزید کہاکہ اسلامی تعلیمات کا بھی یہی بنیادی اصول ہے۔ تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق مہندر سنگھ پال و دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق سردارمہندرسنگھ پال نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 17نومبر کو ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق سردارمہندرسنگھ پال سے ملاقات کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوںنے قبول کرلیا ۔

اس موقع پر اپنے ویڈیو انٹرویو میں انہوںنے تمام پاکستانیوں کو وحدت کانفرنس میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ وحدت کانفرنس جس میں تمام مسالک ومذاہب کے رہنماشرکت کررہے ہیں ۔ اس کانفرنس کا مقصد نبی کریم ؐ کی تعلیمات کا فروغ ہے ۔

سردار مہندر سنگھ پال نے مزید کہاکہ میں تمام پاکستانیوں سے گذارش کرتاہوں ہے کہ آپ ؐ سیرت مبارکہ ان کے اتحاد ویکجہتی کے پیغام سے آشنائی کیلئے اس کانفرنس میں لازمی شرکت کریں ۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم کے تحت 17نومبر کو ایوانِ اقبال میں ہونیوالی ’’وحدت کانفرنس‘‘ اتحاد امت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، امت کو اسلام دشمن قوتوں نے منتشر کیا، تفرقہ بازی نے جہاں پاکستان کا نقصان کیا، وہیں اسلام کا بھی نقصان ہوا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کانفرنس کی دعوت دینے کیلئے جانیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم وحدت امت کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس ماہ مقدس ربیع الاول بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہم رسول کریم (ص) کی ذات مبارکہ پر تمام مکاتب فکر متحد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں تمام مکاتب فکر کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے قائدین اور زعماء بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم وحدت امت کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس ماہ مقدس ربیع الاول بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہم رسول کریم (ص) کی ذات مبارکہ پر تمام مکاتب فکر متحد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں تمام مکاتب فکر کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے قائدین اور زعماء بھی شریک ہوں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے وژن کی حمایت کرتے ہیں، ریاست مدینہ میں حضور نبی اکرم(ص) مسیحیوں کو بھی مسجد نبوی میں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کی اجازت دیدی تھی جو وسعت قلبی کی عظیم مثال ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایسا ماحول بنائیں گے کہ جہاں شیعہ سنی ایک دوسرے کی مساجد میں بلا خوف و خطر نماز پڑھ سکیں گے، پاکستان کی ترقی بھی اتحاد ملت میں مضمر ہے۔

انہوں کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جن جن رہنماوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں انہیں وحدت امت کی ضرورت سے ضرور آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء اس حوالے سے بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں، علماء جمعہ کے خطبات اور دیگر تقریروں میں قوم کو وحدت کا پیغام دیں اس سے جہاں بھائی چارے کو فروغ ملے گا وہیں معاشرے میں امن قائم ہوگا جس سے ملک ترقی کرے گا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی سےوحدت ہاؤس میں محترمہ ثروت شجاعت صاحبہ پرنسپل اینڈ ماسٹر مونٹیسوری ٹیچر ٹریننگ،وائس چیئرپرسن پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن نےخصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور بھی ہمراہ موجود تھیں۔ملاقات میں محترمہ ثروت شجاعت صاحبہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔مختلف تنظیمی و اصلاحی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیوایم کی جانب سے 17نومبر بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم تیزی سے جاری ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں جمیعت علماء پاکستان نیازی کے صدر پیر معصوم نقوی،مہتمم جامعہ حزب الاحناف پیر سید مصطفے اشرف رضوی، سجادہ نشین دربار دادا ہنجر پیر پیر عاصم سہروردی اور جماعت اسلامی رابطہ علماء و مشائخ کےسیکرٹری پیرزادہ برہان الدین عثمانی سے ملاقاتیں ۔

اس کے علاوہ انہوں نے دربار پاکپتن شریف کے زیب سجادہ پیر دیوان عظمت مسعود،پیر معین الدین معصومی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہری شریف سے بھی ملاقات کی اور ان کو وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد چشتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے رہنما سید ہزار شاہ کے برادر سراج احمد شاہ کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس عزا سے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء ص کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لئے اسوہ اور نمونہ عمل ہے ہم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر شیاطین عالم کو عبرت ناک شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عالمی سامراج کے مقابلے میں مقاومتی بلاک نے اللہ تعالی پر ایمان و توکل اور جرئت و بہادری سے استقامت دکھائی جس کے باعث شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کو یکے بعد دیگرے مسلسل ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

Page 23 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree