وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ زاہد حسین زاہدی نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان ریاستی جبر کے ذریعے الیکشن کو یرغمال کرنے کی کوشش نہ کرے۔ گورنر کی سرپرستی میں نواز لیگ گلگت بلتستان میں سانحہ ماڈل ٹاون کو دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔ جس طریقے سے نواز لیگ ریاستی مشینری استعمال کر رہی ہے اس ماحول میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔ گلگت بلتستان میں غیر مقامی گورنر کی تقرری دراصل وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے نواز لیگی کارکنان کی توہین ہے انہوں نے اپنی ہی پارٹی میں کسی شخص کو اس قابل نہیں سمجھا کہ گورنر بنایا جاسکے ۔ انکو بھی نظر انداز کر کے وفاقی حکومت نے پورے خطے کی توہین ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائسرائے کی بلتستان میں آمد بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گلگت بلتستان میں ایسا لگ رہا ہے نگران حکومت نہیں بلکہ نواز لیگ کی حکومت ہے جبکہ نگران حکومت انکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت جس اندازمیں ریاستی مشینری کو استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ ریاستی اداروں کو نواز لیگ کی بی ٹیم بننے کی بجائے ریاستی ادارہ بننے کی ضرورت ہے۔ اگر ریاستی ادارے ہوش کے ناخن نہ لے تو نواز لیگ سانحہ 88 یا سانحہ ماڈل کو دہرائے گی۔کون نہیں جانتا کہ ضیاء الحق نے پاکستان کو طالبان کا تخفہ دے دیا تھا اور گلگت بلتستان میں باقاعدہ لشکر کشی کرائی تھی اور دنیا جانتی ہے کہ ضیاء الحق کے نظریات کا نتیجہ کونسی جماعت ہے اور انکی گود میں کس جماعت نے تربیت پائی ہے۔آج وہی جماعت فرقہ واریت کے الزامات دوسروں پر عائد کرتی ہیں جبکہ دنیا جانتی ہے کہ تکفیری جماعت کونسی ہے، کس جماعت کے سربراہ نے کہا کہ طالبان اور ہمارے مقاصد ایک ہیں، کس جماعت نے کہا کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں ، کس جماعت نے مذاکرات کے ذریعے آپریشن کو روکنے کی کوشش کی ، کس جماعت نے طالبان کو اخلاقی جواز فراہم کیا۔ اور دنیا جانتی ہے کہ ہم روز اول سے ہی دہشتگردوں کی مخالفت عبادت سمجھ کر کرتے رہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورت حال پر قرارداد خوش آئند ہے ،اراکین پارلیمنٹ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو ایک سنگین بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک وقوم کو اس دلدل میں دھکیلنے کی ٹھان لی تھی،پارلیمنٹ ,پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسسز نے ثابت کیا کہ پاکستان بنانا ریپبلک نہیں، جہاں جس کا دل چاہے جو فیصلہ قوم پر مسلط کرے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں یمن میں سلامتی کونسل کو بائی پاس کرتے ہوئے سعودی عرب خود حملہ آور ہوا،بارہ دن کی فضائی بمباری کے سبب سینکڑوں بے گناہ مسلمان خواتین بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں،پاکستان ایک اسلامی ایٹمی پاور ملک ہے،ہمیں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا کردار ادا کرنا چاہیئے،ہم پہلے ہی انہی ممالک کے پالتو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں ،ضرب عضب کی کامیابی ہی پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے، ایسے میں اپنی افواج کو کسی اور کی پراکسی وار کا حصہ بنانا ملک و قوم کے ساتھ ایک گہری سازش ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالنے پر پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مبارکباد پیش کی اور اسے ملک و قوم کے لئے ایک نیک شگون قرار دیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، فوج نہ بھیجنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فوج کو سعودی عرب کی درخواست پر بھیج کر متنازعہ نہ بنایا جائے، یمن کا معاملہ سیاسی ہے جسے چند عناصر نے فرقہ وارنہ بنانے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس یو سی کے زیراہتمام علماء اسلام کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کو اپنی صفوں سے تکفیری عناصر کو نکالنا چاہیے اور ان سے علحیدگی کا اعلان کرنا چاہیے، تمام مدارس میں مشترکہ نصاب پڑھایا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں ایسے اقدامات ہونے چاہیں کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء ایک دوسرے کے مدارس میں آسکیں اور درس دے سکیں گے، اس عمل سے عملی وحدت کا مظاہرہ ہوگا جس سے تکفیریت تنہا ہوگی اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مسالک کے درمیان علمی اختلافات ہیں جن کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس لئے علمی اختلاف کو فرقہ واریت کا رنگ نہیں دینا چاہیے، علامہ امین شہیدی نے تجویز دی کہ ایسا مشترکہ نصاب تشکیل دینا چاہیے جو تمام مکاتب فکر کو قبول ہو۔

وحدت نیوز (اسلا م آباد) حکمران فرض شناس پولیس آفیسر محمد علی نیکوکار کو برطرف کرکے پولیس محکمہ پر اپناتسلط قائم کرنا چاہتے ہیں،محمد علی نیکوکار کا جرم پرامن عوام پر شب خون نہ مارنا ہے،پنجاب پولیس کو شریف فیملی کا غلام نہیں بننے دینگے،سیاست دانوں نے اس اہم اور مقدس ادارے کو سیاسی مفادات کی خاطر متنازعہ بنا دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ روش برقرار رہی تو ملک جنگل بن جائے گا،لا اینڈ فورسسز کے اداروں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے،سانحہ ماڈل ٹاوُن جیسے واقعات پولیس پر سیاسی اشرافیہ کے تسلط کا نتیجہ ہیں،ہمیں اگر معاشرے سے جرائم ،انتہا پسندی کا خاتمہ مقصود ہو تو ان اداروں کو خودمختار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایس ایس پی اسلام آبادمحمد علی نیکو کار کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، یمن پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں معصوم شہری قتل ہو رہے ہیں، جس پر بے حد افسوس ہے۔ یمن کی قسمت کا فیصلہ یمنی عوام کو کرنے دیا جائے، مسئلہ کے پرامن حل کے لئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد اکبر اخروٹی اور مولانا منظور حسین لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ یمن میں فریق بننے کی بجائے ثالث بنے۔ سابق آمر جنرل ضیاء الحق نے افغانستان کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی اس کے باعث آج پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ موجودہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے یمن جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے۔ کیونکہ یمن جنگ کا نقصان امت مسلمہ کو جبکہ فائدہ امریکہ اور اسرائیل کو ہوگا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے یمن کے عوام پر فضائی بمباری قابل مذمت ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ہمارا ملک دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہمارے فوجی جوان اپنی قربانیاں دے رہے ہیں، ان حالات میں ایک نیا محاذ کھولنا غیر دانشمندانہ عمل ہوگا۔ مکہ معظمہ اور مدینة النبی (ص) ہمارے عشق و مودت کا مرکز ہیں، جن سے محبت ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، ان کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان اپنا سب کچھ نچھاور کر سکتا ہے۔ مگر یمن کے مظلوم مسلمان حرمین شریفین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) محلہ بیت الحزان میں گزشتہ شب اہل محلہ نے حلقہ پی بی 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے  منتخب نمائندہ ایم پی اے آغا رضا کو دعوت دی اور اپنے محلہ کے درپیش مسائل پیش کیے.آغا رضا نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی مشکلات سے واقف ہو اور اپنے فنڈز سے اس مرتبہ تقریباْ 14 کروڑ روپے صرف پانی کے مسائل پر خرچ کر رہا ہوں. جن سے حلقہ نمبر 14،15،16 کے لیے بڑے تالاب تیار کیے جا رہے ہیں. علاوہ ازیں 2 نئے ٹیوب ویلز اور بوسٹرز شامل ہیں. علاوہ ازیں آپ کے محلے میں کمیونٹی سنٹر کا کام بھی جاری ہے. مذکورہ کمیونٹی سنٹر سے اہل محلہ مستفید ہونگے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree