وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ۔
صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق یا فث نوید ہاشمی، سلیم عباس صدیقی، اور اصغر تقی ڈپٹی سیکرٹری ، انجینئر مہر سخاوت علی سیکرٹری سیاسیات، صفدر عباس خان سیکرٹری عزاداری، ندیم عباس کاظمی سیکرٹری روابط، سید زعیم زیدی سیکرٹری خیر العمل، طاہر خورشید سیکرٹری تعلیم، اسد نوناری سیکرٹری فنانس، سید اجمل نقوی سیکرٹری شماریات ،فہیم جعفر لیگل ایڈوائزر، عابس رضا سیکرٹری تربیت، نیاز گل سیکرٹری میڈیا ،ثقلین نقوی سیکرٹری نشرواشاعت اور دل شیر خان سیکرٹری یوتھ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) نائیجیریا کے معروف مذہبی سکالر شیخ ابرہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے پاکستان بھر میں بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے ۔ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائیجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یواین او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے نائیجیریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالراور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماءآیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہو گئے ہیں شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015کے آپریشن میں شہید کردیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ان کے ورثا کاکہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے۔ ملک کی اعلی عدالت انہیں باعزت بری کرچکی ہے لیکن نائیجیریا کی اسٹبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔
ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائیجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرئے ۔کل بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اس ظلم کے خلاف ملک بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااور اقوم متحدہ کے دفتر میں وفد کی صورت میں احتجاجی مراسلہ پہنچایا جائے گا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ کی31ویں برسی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس ملت کے اتحاد کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو مایوس کرے گی، علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری مالیات کا کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب۔ شہید قائد کے افکار ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دیتے ہیں لیکن اسکے ساتھ اسلام حقیقی کو بھی متعارف کروانا ہماری زمہ داری ہے۔
اجلاس سے علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد نے مظلوموں کی حمایت کی تحریک کو امام خمینی سے منسلک کیا۔ مستکبرین جہان کے خلاف کلمہ حق بلند کر کے مظلوموں کی طاقتور آواز بنے۔اجلاس میں نثار فیضی چیئرمین کانفرنس نے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیں اور پروگرام کے فول پروف انتظامات کی حکمت عملی مرتب کی۔
میٹنگ میں مرکزی رہنما اقرار ملک، علامہ علی اکبر کاظمی ، علامہ علی شیر انصاری، علامہ ظہیر کربلائی، علامہ حسین شیرازی، علامہ غلام محمد عابدی، ظہیر نقوی، وفا عباس، یاور عباس، ارشاد بنگش، عدنان نقوی و دیگر نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صادق آباد میں لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ متواتر ٹرین حادثات کارونماہونا تشویش ناک ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے صادق آباد حادثے کی فوری تحقیقات کریں ۔حکومت سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سختی سے نمٹے ۔لاپرواہی کامرتکب ریلوےعملہ کسی نرمی کا مستحق نہیں ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ خدا تمام ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد ازجلد صحت کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری محترمہ معصومہ نقوی نے دورہ گلگت بلتستان میں علاقے کے مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی یونٹ سازی کی گئی۔
بلتستان شگر کے مقام پر جامعة الزھراؑ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا ضلع قائم کیا گیا اور محترمہ نجمہ جعفر کو ضلع شگر کا سیکرٹری جنرل اور عارفہ انجم کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیااسکے علاوہ ضلع گھنگچے میں خپلو ڈینس کے مقام پر محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کیا اور نیا یونٹ تشکیل دیا جس میں محترمہ حنا کلثوم نے سیکرٹری جنرل اور محترمہ شریفہ بتول نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع کھرمنگ کا دورہ کیا اور شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا اس موقع پر جامعہ محمدیہ برائے خواتین نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے ساتھ مکمل الحاق کرنے کا اظہار کیا جامعہ محمدیہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ سارہ بتول اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ ناظرہ منتخب ہوئیں۔
علاوہ ازیں طولتی کے مقام پر محترمہ عابدہ اور مسئول مدرسہ محترمہ کنیز فاطمہ سے ملاقات کی جس میں محترمہ عابدہ کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا اور محترمہ کنیز فاطمہ کو ان کا معاون بنایا گیا۔ دونوں خواتین دو ہفتے میں اس علاقے میں نئےیونٹ تشکیل دیں گی اور سیکرٹری جنرل مقرر کرینگی۔
وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سکردو میں مدرسہ خیرالنساء کی طالبات سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے خواتین کا کردار ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیاست کے میدان میں عملی اور مضبوط کردار ادا کرنے کے لیے ہمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا دست و بازو بننا ہے اور اس الہی پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی سیاست میں اہم رول ادا کرنا ہے۔
علاوہ ازیں جامعہ خیرالنساء کی جانب سے بھرپور آمادگی پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا اور محترمہ ریحانہ بتول نے یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ نسرین فاطمہ نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔