وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اورا سٹیپ فارورڈ ویلفیئرٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے مظفر گڑھ کے متاثرین سیلاب میں امداد کی تقسیم کے لیے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف برادر یاسر نے حاصل کیا۔تلاوت کے بعد مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما علی رضا طوری نے کہا کہ مجلس وحدت کسی تنظیم کا نام نہیں بلکہ ایک قوم کا نام ہے یعنی ایک بیدار ملت، اپنے حقوق کے لئے اٹھنے والی ملت کا نام ہے اور اگر ہم یہ کہ دیں کہ قومی وحدت اور شیعہ سنی اتحاد کا نام مجلس وحدت مسلمین ہے تو بے جا نہ ہوگا۔موجودہ دھرنوں میں قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی بے باک قیادت میں ہم نے عملی شرکت کر کے اور اتحادی کی حیثیت سے شامل ہو کر دشمن کی فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ہر مشکل گھڑی میں قوم کے درمیان رہنا ہم نے علامہ ناصر عباس جعفری سے سیکھا ہے۔



ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم اس وقت مختلف محاذوں پر ملت کا دفاع کر رہے ہیں جس میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، بم دھماکے،پولیس گردی وغیرہشامل ہیں۔ ابھی ہم ان مسائل سے نکلے نہیں ہیں کہ نیا امتحان سر پر آجاتا ہے۔یہی صورتحال سیلاب کی صورت میں ہم سب پر ایک امتحان کی صورت میں آیا ہے اب اس امتحان کو ہم نے صبر اور حوصلے کے ساتھ سر خرو کرنا ہے اور ہم بھی آپ سے انشااللہ ہرممکن تعاون اور امداد کریں گے۔ اللہ ہم سب کو حفظ و امان میں رکھے جبکہ اس امتحان سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔



مومنین سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے دوستوں برادر یاسر اور ضیغم نے بھی گفتگو کی جس میں انھوں نے مومنین کو میڈیکل کیمپ کی آفر کی۔ اس کے بعد مومنین میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ضلعی کابینہ کے دوستوں سید علی شاہ کاظمی، سید عمران کاظمی اور دیگر دوستوں کی محنت کے بدولت یہ پروگرام منعقد ہوا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے پہلے کچھ  شدت پسند گروہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امام بارگاہ کے ساتھ ساتھ ایک معصوم انسان کو زندہ نذر آتش کرنا  پاکستان اور اسلام  کے خلاف سازش ہے۔ ایم ڈبلیوایم اتحاد امت کی علمبردار، پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ علامہ امین شہیدی جو اتحاد امت کے علمبردار ہیں، ان کے خلاف مفتی امان اللہ کی قتل کی ایف آئی آر حقیقت میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ اپنے  درمیان اتحاد، وحدت اور شعور کے ذریعہ فرقہ وارانہ نفرتوں کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر راولپنڈی میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ٹائراں والی امام بارگاہ اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے، امام بارگاہ کے متولی صادق شاہ کو زندہ جلانے اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے خلاف مفتی امان اللہ قتل کیس کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کیخلاف بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری ا طلاعات محمد مہدی عابدی نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔

 

محمد مہدی نے کہا کہ راولپنڈی میں امام بارگاہوں کو نذرآتش کرنے اور امام بارگاہ کے متولی صادق شاہ کی شہادت کی ذمہ دار تکفیریوں کی سرپرست پنجاب حکومت ہے، ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے، یہ فقط ایک کالعدم تکفیری ٹولہ ہے کہ جسے امریکہ و سعودیہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر بے رحمانہ فوجی آپریشن کیا جائے، تاکہ وطن عزیز کو امریکہ و سعودیہ کے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھانے والوں سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف درج ہونے والی مفتی امان اللہ قتل کیس کی جھوٹی ایف آئی آر دہشتگرد تکفیری عناصر اور انکی سرپرست پنجاب حکومت پر طاری اسی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے جو کہ امریکی سعودی نواز لیگی حکومت کیخلاف سنی شیعہ اتحاد کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجہ طاری ہو چکی ہے۔

 

محمد مہدی نے مزید کہا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی عوام متحد ہیں اور تکفیریوں کی تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوکر میدان میں حاضر ہیں اور اپنیاسی اتحاد سے دہشتگردوں اور انکی سرپرست پنجاب حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اپنے بیان میں محمد مہدی نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں پر حملے اور محبت اہل بیت (ع) کی بنیاد پر ملک بھر میں شیعہ قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک پر یزید صفت لوگ حکمران بنے بیٹھے ہیں، لیکن انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہم اپنی حیدری طاقت سے عصر حاضر کی تکفیریت کو پاکستان کی سرزمین پر بھی شکست فاش سے دوچار کرینگے اور لبیک یاحسین (ع) کے نعرے کی عملی تعبیر بن کر وطن عزیز کو تکفیریوں اور انکے سرپرستوں کے منحوس چنگل سے نجات دلائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ کے اراکین نے عبدالخالق ہزارہ چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے گھر جاکر ان کے والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ملک دشمن کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ٹائراں والی امام بارگاہ اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد گروہ کی سرپرستی فی الفور بند کرے، دہشت گردوں کی جانب سے مسجد و امام بارگاہوں پر حملوں کے باوجود پولیس کا موقع سے غائب ہوجانا حکومتی سرپرستی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں پر حملے اور محبت اہل بیت (ع) کی بنیاد پر ملک بھر میں شیعہ قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک پر ابن زیاد صفت لوگ حکمران بنے بیٹھے ہیں، ہم کبھی بھی اپنی ملت کی آواز کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن راہ حسینی (ع) سے ایک انچ بھی قدم پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہم اپنی حیدری طاقت سے عصر حاضر کی تکفیریت کو پاکستان کی سرزمین شکست فاش دیں گے اور لبیک یاحسین (ع) کے نعرے کی عملی تعبیر بن کر وطن عزیز کو تکفیریوں کے منحوس چنگل سے نجات دلائیں گے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں امام بارگاہوں کو نذرآتش کرنے اور امام بارگاہ کے متولی صادق حسین کی شہادت کی ذمہ دار تکفیریوں کی سرپرست پنجاب حکومت ہے، ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے، یہ فقط ایک کالعدم تکفیری ٹولہ ہے کہ جسے امریکہ و سعودیہ کی سرپرستی حاصل ہے، آج ضروری ہوگیا ہے کہ تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر فوجی آپریشن کیا جائے، تاکہ وطن عزیز کو امریکہ و سعودیہ کے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھانے والوں سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی عوام متحد ہیں اور تکفیریوں کی تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوکر میدان میں حاضر ہیں اور اپنے اتحاد سے دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور شعبہ فلاح بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے مسئول نثار فیضی کا کویت میں معروف عالم دین شیخ حسن حبیب کی رحلت پر اظہار تعزیت ،مرحوم کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اُن کی ردجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree