وحدت نیوز(جیکب آباد) جیکب آباد پولیس اور عوام ایک ساتھ ،عوامی رضاکاروں کی تربیت کےبہترین پروگرا م کا انعقاد۔ پولیس ہیڈکوارٹر جیکب آباد میںمحرم الحرام میں مجالس وجلوس عزاکی سکیورٹی انجام دینے والے اسکاوٹس اور رضاکاروں کے لئے ایک روزہ  خصوصی تربیتی پروگرام میں ایس ایس پی بشیر احمد بروہی صاحب نے رضاکاروں کو لیکچر دیا ۔

شرکاء کو پروجیکٹر پر خودکش حملہ آور کی شناخت سے متعلق لیکچر دیا گیا اور خودکش کو قابو کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےخطاب کیااور تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگوبھی کی۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پولیس اور عوام متحد ہو کر سماج دشمن عناصر اور دھشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایام عزا کے دوران رات 2 بجے تک پولیس کے جوان عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے جب خدمات انجام دیتے ہیں تو ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔ ہم پولیس کے شہداء اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہیں جنہیں شب عاشور جیکب آباد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔انہوں نےکہا کہ خواتین رضاکاروں کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ شہر کہ مختلف علاقوں میں مساجدوامام بارگاہوں اور جلوس ہائے عزاکے روٹس پر موجود گندگی کے ڈھیراور سیوریج کے پانی کی صفائی کو فوری یقینی بنایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ عزاداری سید الشہداءؑپاکستان کے تمام شیعہ سنی مل کر منعقد کریں گے،تمام مکاتب فکر کے افراد عزاداری کے اجتماعات میں بھرپور شریک ہوں۔کربلا کے پیاسوں کی یاد میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی جائیں گی۔ عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو اب اس شہرقائد کے شیعہ اور سنی بھائی مل کر ناکام بنائیں گے اور 1400 سال سے جاری عزاداری کو تاقیامت کسی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محرم الحرام کے دوران کراچی میں منعقد ہونے والے عزاداری، مجالس اور جلوسوں کے پروگرامزکو منظم کرنے کیلئےایک عزاداری سیل بھی قائم کردیا گیا ہے، جس کے انچارج علی حسین نقوی، چوہدری اظہرحسن کو نامزد کیا گیا ہے۔عزاداری سیل کے دیگر ممبران میںعلامہ صادق جعفری، علامہ علی انورجعفری، میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،سبط اصغر ،عارف رضا،حسن رضا،زین رضااور سجاد ثمائری کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان کو فقط اندرونی ہی نہیں بلکہ بیرونی سازشوں کا بھی سامنا ہے۔ شورش ذدہ علاقے افغانستان میں شام اور عراق کی شکست خوردہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو ا?باد کیا گیاہے۔ جنہوں نے حالیہ دنوں میں پہ درپہ شیعہ ہزارہ افغانیوں پر حملے کیئے اور اب محرم الحرام میں پاکستان کے بارڈر سے ملحقہ پاراچنار اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خدشات موجودہیں ۔

ان کاکہناتھاکہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت نماز کی طرح واجب عمل ہے۔فاشسٹ مودی نے مقبوضہ وادی کو غزہ بنادیاہے۔ کرفیو کے باعث شدید انسانی بحران جنم لے رہاہے۔ کھانے پینے کی اشیاء اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے۔ کشمیری عوام کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔کشمیر میں بھارت کی جارحانہ پالیسیوں پر پاکستانی سیاسی قیادتوں کا رویہ افسوسناک ہے۔ عالمی برادری کے نقشے قدم پر ہماری سیاسی قیادت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔کشمیر پر مضبوط سفارتی کاری اور خارجہ پالیسی اپنانا ہوگی۔کشمیر کے مسئلہ پر عربوں نے پیٹھ دکھائی۔عربوں نے قصاب مودی کو ایوارڈ دیا،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو عربوں کے تسلط سے آزاد کرنا ہوگا ۔مسئلہ کشمیرپرایران کے اچھے کردار پر حکومت نے مثبت ردعمل نہیں دکھایا۔مظلومین کشمیری خود کو تنہا نا سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ ڈاکٹر حیدر عسکری کا قتل قومی نقصان ہے، اس قبل بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں محب وطن انسان دوست قابل ڈاکٹر و سرجن،انجینئر ،ماہر ین تعلیم ،علماء و اکابرین کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھیٹ چڑھایا گیا جو اس ملک و قوم کا سرمایہ تھے لیکن بد قسمتی سے آج تک ان کے پیارے انصاف کے متلاشی ہیں اور قاتل ا?زاد گھوم رہے ہیں۔ محرم الحرام سے قبل ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ثابت کرتی ہے کہ شہر میں اب بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا مضبوط نیٹورک موجودہے۔سندھ حکومت محرم الحرام میں کسی بڑے سانحے سے بچنے کیلئے فوری طور پر ڈاکٹر حیدرعسکری کے قاتلوں کا سراغ لگائے اور سازش کا پردہ فاش کرے۔ پٹیل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر حیدرعسکری کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے انکار کرنا بدترین غفلت اور نااہلی ہے۔ شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کو جس وقت پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا وہ حیات تھے اگر اسپتال انتظامیہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرتی تو ان کی جان بچ سکتی تھی لیکن دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ان کی شہادت واقعے ہوئی۔سندھ حکومت پٹیل اسپتال کی اس غفلت کا فوری نوٹس لے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ مسنگ پرسنز تاحال لاپتہ ہیں، شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔یافث نوید ہاشمی اورانجینئر ممتازرضوی جیسے قابل افراد تاحال مسنگ ہیں ۔ تمام شیعہ مسنگ پرسنز کو فوری بازیاب کروایا جائے۔اس پریس کانفرنس میںمجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثاراحمد قلندری، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ علی انورجعفری، میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،علامہ ملک غلام عباس ، سبط اصغر،ناصرحسینی ،عارف رضا،حسن رضا،زین رضااور سجاد ثمائری اور دیگربھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں منعقدہ کشمیر ریلیوں میں بھر پور شرکت اسلام آبادڈی چوک پر یکجہتی کشمیر احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجازحسین بہشتی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہر ے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹر ی یوتھ ایم ڈبلیوایم علامہ اعجازحسین بہشتی نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمیر ی بہنوں اور بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یک زبا ن ہو کر بلاتفریق ایک ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہے مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انشااللہ آزادی کا سورج جلد وادی کشمیر پر پوری آب وتاب سے چمکے گا۔

انہوںنے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کشمیر کی ہر پلیٹ فارم حمایت جاری رکھے گی ان کا مزید کہا کہ کہ ہندوستان ستر سالوں سے بے پناہ قوت اور ظلم کے باوجود تحریک آزادی کو دبا سکا اور کشمیر کی وادی نے برہان وانی جیسے سپوت جنم دینا شروع کردیئے ہیں میں آزادی کشمیر کی تحریک کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم سے قبل زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے ۔بلوچستان کے صوبائی بارڈر پر این او سی کی شرط ختم کی جائے پاکستان ایران بارڈر ملک کا سب سے مصروف بارڈر ہے حکومت زائرین امام سید الشہدا امام حسین ؑ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بروقت سنجید ہ اقدامات کرئے ۔حکومت پاکستا ن ایران ریلوے کی بحالی پر بھی کوشش کرئے ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام مہینہ ہے جس میں خانوادہ رسول ﷺ کی میدان کربلا میں سربلندی اسلام کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اور پاکستان سے ماہ محرم اور خصوصا اربعین امام حسین ؑ کے لئے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی زیارات مقامات مقدسہ کی غرض سے پاکستان ایران بارڈر کراس کرتے ہیں ۔لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس بارڈر سے منسلک مسائل پر توجہ نہیں کی گئی ۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال کچھ اقداما ت کئے تھے جو کہ قابل ستائش ہیں لیکن اب بھی تفتان بارڈر پر بہت سے مسائل موجود ہیں جن کا بروقت حل ہونا ناگزیر ہے زائرین کی سہولت کے لئے کوئیٹہ میں سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان ایران ریلوے لائن کی بحالی سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں وزارت ریلوے کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں ملت جعفریہ کے محب وطن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ بند کیا جائے، ماورائے آئین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف اعلیٰ عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور ملتان بارکونسل کے رکن ایڈووکیٹ یافث ہاشمی کا دن دہاڑے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون سے غائب ہونا اس بات کی غمازی ہے، ان قوتوں کو نہ عدلیہ کا خوف ہے نہ آئین و قانون کی یہ پاسداری کرتے ہیں، ہم پاکستان کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے، اگر کوئی قصوروار ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہم ایسے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ان نادیدہ قوتوں کیخلاف کاروائی کرے، اور تمام ہمارے جبری گمشدہ افراد کو رہا کرے بصورت دیگر ان کے لواحقین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے ہر فورم کو استعمال کرے.

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ۔آئی ایس او کے مرکزی صدر قاسم شمسی اور دیگر رہنماؤں نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ فعال شیعہ قومی شخصیات کا اس طرح جبری گمشدہ کیا جانا بنیادی شہری آزادی پر قدغن کے مترادف اور خلاف آئین و قانون ہے۔مسلسل احتجاجات کے باوجود درجنوں جوان اب تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیوایم یافث ہاشمی کی بازیابی کیلئے آئی ایس او کے تمام تر اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ایم ڈبلیوایم کا شعبہ سیاسیات یافث ہاشمی سمیت تمام اسیران ملت کی جلد بازیابی کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی،ناصر شیرازی،اسدعباس نقوی ،ڈاکٹر یونس حیدری، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،سید حسن کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree