وحدت نیوز (لاہور )شام میں امریکی حملے کی کوشش دراصل اسرائیل کی مدد ہے، شام واحد ملک ہے جو اسرائیل کے خلاف مقاومت میں مدد کر رہا ہے، فلسطینیوں کے حقوق کی بات کر رہا ہے، سعودی حکمرانوں کا طرز عمل اسلام مخالف ہے، امریکہ کو اربوں ڈالر دے کر شام کے خلاف لڑنے پر آمادہ کرکے کون سے اسلام کی خدمت ہو رہی ہے، مصر میں جو ظلم ان سعودی حکمرانوں نے امریکہ سے مل کر کروائے اس کی مثال نہیں ملتی، مگر خدا کا نام لے کر اٹھنے والے ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی نہیں ہارے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب سربراہ علامہ امین شہیدی نے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار بعنوان ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق''  سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں سے مزاکرات کی بات کرنا ہزاروں شہدا کے خون سے غداری ہے، ایک ملالہ پر واویلا کرنے والے ہزاروں ملالائوں پر ظلم پر خاموش کیوں ہیں، شاہ زیب قتل کیس میں والدین کے معافی دینے پر میڈیا بڑا واویلا کر رہا ہے مگر وہی میڈیا ہزاروں شاہ زیبوں کے قاتلوں سے ہونے والے مزاکرات پر خاموش کیوں ہے۔

سیمینار کے دیگر مقررین میں  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی ،  ادارہ منہاج القرآن کے ڈاکٹر علی اکبر الازہری، سینئر صحافی مبشر لقمان، علامہ جاوید اکبر ساقی، سابق مشیر وزیراعلی پنجاب الحاج حیدر علی مرزا بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز (تلہار)شام پر ممکنہ امریکی حملے، پاکستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ ، طالبان دہشت گردوں سے مزاکرات کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر وحدت یوتھ ونگ ضلع تلہار کی جانب سے بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ نیشنل پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہو ئی ، شرکاء ریلی سے وحدت یو تھ تلہار کے رہنما ارشاد بلوچ اورسلیم رضانے خطاب کیا ، موقع پر مومنین کی بڑی تعداد میں شریک تھی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جمعہ المبارک کو ملک بھر میں شام اور مصر میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے ہونگے۔ مظاہروں میں تمام مکاتب فکر کے علما اور افراد شریک ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ مظاہروں کا مقصد شام اور مصر کے آئینی و قانونی حکومت کیخلاف ہونے والی سازشوں اور بالخصوص شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، سرگودہا، خوشاب، چینوٹ، جھنگ، حیدر آباد تھل، منکیرہ، بھکر، رحیم یارخان، مظفر گڑھ، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، راوالپنڈی، اٹک، سمیت مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں مظاہرے ہونگے۔

وحدت نیوز (اسکردو) جانثارانِ بی بی زینب سلام اللہ علیہ ،مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے تحت شام پر امریکہ اور اس کے سلفی اتحادیوں کے حملے کی سازشوں کے خلاف ایک ریلی یادگار چوک سکردو سے یو این او آفس تک نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ریلی میں شریک افراد امریکہ ، آل سعود اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ریلی علمدار چوک پر پہونچی تو انجمن امامیہ بلتستان کے سینئیر نائب صدرومجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما آقائے مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا ۔ریلی کے یو این آفس پونچنے پر شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنماء بھی ریلی میں شریک ہوئے ۔ یو این آفس کے سامنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی  نے کہا کہ شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ اس موقع پر انجمن امامیہ کے سٹی صدر شیخ زاہد حسین زاہدی ، راجہ زکریا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree