وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کے امام بارگاہ باب علیؑ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر رینجرز کی بروقت کاروائی کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے نوجوانوں نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا ہے جس پر حکومت کی طرف سے وہ انعام اور ترقی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہ انتہا پسندی کا جب تک مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک دہشت گردی کے خطرات سے ہم باہر نہیں نکل سکتے۔صوبہ سندھ سمیت ملک بھر دہشت گردی کی ذمہ دار وہ کالعدم مذہبی جماعتیں ہیں جو ملک دشمن طاقتوں کی ایما پر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ان جماعتوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے حکومت جب تک الجھاو ، مصلحت اور سیاسی دباؤ کا شکار رہے گی تب تک ملک میں امن کا قیام محض خواب و خیال ہی بنا رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کے اہداف واضح کرنے اور دہشت گرد تنظیموں پر پابندی کے حالیہ احکامات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے مقتدر ادارے دہشت گردی کے خلاف نیک نیتی سے بھرپور اقدامات کریں تو پھر اس عفریت کے خاتمے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔علامہ ناصر عباس نے ملک بھر کی مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی لمحہ بھر کوتاہی کا بھی مظاہرہ نہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ کراچی کے تحت منعقدہ ڈیفنس ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سٹرڈےاسپورٹس کلب نے عسکری الیون  کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا،فائنل میچ نیورضویہ سوسائٹی اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلا گیا، وحدت یوتھ کراچی  کی جانب سے فاتح ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد اور اعزازی ٹرافی سے نوازا گیا جب کے شکست کھانے والی ٹیم کو دس ہزار روپے انعام دیا گیا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری تھے جنکے ہمراہ ڈویژنل سیکریٹری جنرل میثم رضا عابدی ،علامہ مبشر حسن ، ڈویژنل سیکریٹری وحدت یوتھ زیشان حیدرودیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری یوتھ مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے وحدت یوتھ کراچی کی جانب سے کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی جبکہ آئندہ بھی ایسی غیر نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہاکہ معاشرتی بگاڑ اور بے راہ روی سے نجات سمیت  صحت مند معاشرے  کی تشکیل کیلئے کھیل کود کا فروغ نہایت ضروری ہے،جس کے لیئے وحدت یوتھ کو ملک بھرمیں ایسے پروگرامات تشکیل دینے چاہئیں ، آخر میں ڈویژنل سیکریٹری یوتھ سید زیشان حیدر نقوی نے اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے بے پناہ پزیرائی اور اسرارکو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ محرم الحرام کے بعد انشاءاللہ دوسرا ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں شہر بھر ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور بلوچستان اسمبلی کے رکن جناب آغا رضا نے کہا ہے کہ ہم ہر کھیل کو فروغ دینے کی کوششیں کررہے ہیں، قومی کھیل میں نوجوانوں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے آل ہزارہ صفدر علی بابل ہاکی ٹورنامنٹ کے نمائشی میچ میں خطاب کے دوران کی انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام کھلاڑیوں کی مدد کی پوری کوشش کی ہے اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف ٹیموں میں انکی ضرورت کی اشیاء بھی انہیں فراہم کردی ہے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان اپنا وقت ضائع نہیں کرتے اور ہمارا معاشرہ ایک صحت مند معاشرہ بن رہا ہے۔ صفدر علی ہاکی اسٹیڈیم گلستان ٹاؤن میں ینگ ہزارہ ہاکی کلب کے زیر اہتمام ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایم پی اے آغا رضا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پہلا ہٹ مار کر آغا رضا نے ٹورنامنٹ کے میچوں کا آغاز کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ ہمارے نوجوان اس کھیل میں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور باقاعدہ ٹورنامنٹ کا بھی آغا ہوچکا ہے۔ میچ کے آخر میں ایم پی اے آغا رضا نے صفدر علی بابل ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے دو لاکھ روپے اور اس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں ٹرف بچانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے گزشتہ حالات نے عوام کے زہنوں میں ایک عجیب کیفیت طاری کردی تھی اور ایسی سرگرمیاں عوام کے زہنوں پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور خوشگواری کیلئے کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree