وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ سے منتخب ہونے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی و شوری عالی سید محمد رضا (آغا  رضا) کی جانب سے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام بھرپور طریقہ سے جاری ہیں۔ آغا رضا کے ترقیاتی فنڈ سے محلہ مومن آباد خار تار میں زیر زمین آبی ذخیرے کے پراجیکٹ پر کام بہترین انداز میں جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے محلہ ہاشمی میں پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کی گئی تالاب کو پانی کی سپلائی ممکن ہو سکے گی۔ اس منصوبہ پر علاقہ کے عوام اپنے ایم پی اے کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کونسلر کربلائی عباس علی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے آج پورا ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ ملکی ترقی کے راستے میں عوام نہیں حکمرانوں کی نیت اور کردار رکاوٹ ہے۔ یہاں قانون امیر کے لئے الگ ہے اور غریب کے لئے الگ ہے۔ کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھو کھلا کردیا ہے۔ بدعنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے۔ بدعنوانی سے ناانصافی، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اس کا حق نہیں ملتا۔ کرپشن ملک کو کینسر کی طرح متاثر کر رہی ہے، ملک میں تمام خرابیوں کا بنیادی سبب مخلص اور دیانت دار قومی قیادت کا فقدان ہے۔ سیاست دانوں اور حکمرانوں نے کبھی بھی اپنے ذات سے باہر نکل کر ملک و قوم کے مفادات کو فوقیت نہیں دی۔ ان کی تمام سرگرمیاں اقتدار کے حصول اورکرپشن کے ذریعے دولت کمانا ہے۔ اُنھوں نے سیاست کو سماجی خدمت کا ذریعہ بنانے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کیا اور عوامی مسائل سے لاتعلق رہے۔ یہی وجہ ہے کہ 68 سال گزرنے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ عوام جمہوریت میں گڈگورننس دیکھنا چاہتے ہیں۔ مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد سیاہ وسفید کے مالک ہو گئے ہیں اور وہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہیں۔ دہشت گردی کرپشن اور بیڈگورننس کے خاتمے سے لے کر علاقائی سیاست تک ہماری قیادت نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئے کیونکہ کرپشن ختم کئے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان داخلی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ چین سے دوستی یقیناًخوشی کی بات ہے لیکن چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 45ارب ڈالر کے 51معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ جن میں گوادر پورٹ سے متعلق بھی معاہدہ شامل ہے ۔ 28ارب ڈالر کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد ہوگا جبکہ 17ارب ڈالر کے طویل المدت کے لیے منصوبے رکھے گئے ہیں۔ کچھ منصوبوں کا افتتاح اور کچھ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا اور گوادر کاشغر روٹ کا بھی معاہدہ ہوا ،جو نئے روٹ کے مطابق بنایا جارہاہے۔ یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان نہیں بلکہ چین اور پنجاب کے درمیان ہوئے ہیں۔گوادر کے بغیر یہ منصوبے نہیں ہوسکتے تھے اس لیے مجبوری میں بلوچستان سے اس منصوبے کو شامل کیاگیا۔

 

چین سے ہونے والے معاہدوں میں صرف پنجاب کے وزیر اعلیٰ موجود تھے۔ جبکہ دیگر صوبوں کے وزرا ئے اعلیٰ کو نظر انداز کر دیا گیا۔ تمام منصوبوں کا رخ پنجاب کی طرف موڑنا دیگر صوبوں سے دشمنی کے مترادف ہے۔اقتصادی راہ داری روٹ پر اقتصادی زون ، ریلوے لائن ، آپٹک فائبر سمیت دیگر ترقیاتی کام ہونگے، مگر ان سب سے چھوٹے صوبوں کو محروم رکھا گیا ہے۔ کے پی کے کے لیے صرف 300میگا واٹ بجلی کا صرف ایک منصوبہ ہے۔اس سے عوام کی بے چینی میں اضافہ اور نفرت کی دیواریں کھڑی ہوسکتی ہیں۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، مگر میڈیا خاص طور پر الیکڑانک میڈیا نے بالکل اسے نظر انداز کر دیا ہے۔ میڈیا اس مسئلے کو اجاگر کریں۔ پرانے روٹ سے نہ صرف راستہ کم ہوجائیگا بلکہ ترقی کی بھی نئی راہیں کھلیں گی۔ چونکہ سینیٹ اور وفاق میں ایک صوبے کی اکثریت ہے اس لیے دیگر صوبوں کو اہمیت نہیں دی جاتی ، مگر اس ملک کی چار اکائیاں ہیں۔ چاروں کو ایک جیسی اہمیت دی جائے۔ گوادر بلوچستان کا حصہ ہے اور ترقی کا سب سے زیادہ حق بھی بلوچستان کو ملنا چاہیے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد بلوچستان کو پورٹ پر اختیار دینے کا پورا حق ہے۔


درایں اثناء کوئٹہ کینٹ وارڈ نمبر4 سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار منظور علی نظری نے گلستان ٹاون میں کارنڑ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتخب ہوکر وارڈ نمبر 4 کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree