وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ اور صوبائی مسئولین کا اہم اجلاس علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف الائنس کی تشکیل پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے زائرین کے مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نواز حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے برسر اقتدار آئی ہے۔ لہذا اس کا اقتدار غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ طاہرالقادری اور اپوزیشن کی جانب سے دی گئی دعوت پر تفصیلی غور کے بعد ایم ڈبلیو ایم نے حکومت مخالف اپوزیشن الائنس کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں پانچ رکنی کور کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران علامہ محمد امین شہیدی، سید ناصر شیرازی، علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ عبدالخالق اسدی ہونگے۔ ایم ڈبلیو ایم نے تفصیلی غور و خوض کے بعد گرینڈ الائنس کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اہم  اجلاس 2فروری کوقاضی احمد میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد  امامی کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا ۔جس میں سندھ بھر میں جاری فرقہ واریت دیگر اہم نکات پر فیصلہ جات کیے جائیں  گئے ۔سندھ کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران اجلاس میں شریک ہو ں گے، اجلاس می اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا،عالم کربلائی  کا کہنا تھا وزیر اعظم نواز شریف کے تکفیری طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے کے فیصلے نے 55000 شہداء کے زخموں کو ایک بارپھر ہرا کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام سانحہ راوالپنڈی اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کیخلاف عزاداران امام مظلوم ،بانیان مجالس ، متولیان اور لائسنسداران کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں جاری ہے،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدلخالق اسدی سمیت  لاہور بھر کے زعماء ،عزاداران،بانیان مجالس،لاہور کے مرکزی جلوس کے لائسنس دار اور قزلباش خاندان کےنمائندگان شریک ہیں ۔اجلاس کے اختتام پر شام پانچ بجے اجلاس کا اعلامیہ پیش کیا جائے گا اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی جس میں تمام اکابرین لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وحدت نیوز ( کراچی )  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی کے رہنماؤں حسن ہاشمی، علامہ دیدار علی جلبانی، آصف صفوی اور ناصر حسینی نے کراچی میں ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر بھکر میں ہونے والے اندوہ ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جہاں پر کالعدم جماعت کے مقامی دہشتگردوں نے کئی گھنٹے تک پورے شہر کو یرغمال بنائے رکھا۔ وحدت ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کراچی کی ماتمی انجمنوں، ذاکرین ،مساجد و امام بارگاہ اور مدارس کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ایماء پر ڈی پی او بکھر کی سرپرستی میں شہر بھر میں اسلحہ کی بھرپور نمائش کی اور تکفیری نعرے بلند کئے، یہ سب تماشہ ہوا اور انتظامیہ خاموشی سے دیکھتی رہی بلکہ ان دہشت گردوں کی محافظ بن کر کھڑی رہی اوراس واقعہ میں عملاً ان دہشت گردوں کی پشت پناہ نظر آئی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ان دہشت گردوں نے کوٹلہ جام اور دریا خان میں اہل تشیع افرادکے گھروں پر حملہ کیا اور چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، اس موقع پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور ہمارے چار فعال افراد کو شناخت کرکے شہید کیا جبکہ ان کے علاوہ تین افراد شدید زخمی ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ اس پورے واقعے سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ گرہوں کو پنجاب حکومت کی سربراہی میں کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ پنجابی طالبان کے سرپرست رانا ثناء اللہ جو ایجنڈا اپنے پچھلے دورے حکومت میں پورا نہیں کرسکے، اس دورانیہ میں ہر صورت میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ڈی پی او بھکر سرفراز فلکی کی موجودگی میں پورے شہر میں آگ و خون کا یہ کھیل حکومتِ پنجاب کی مستقبل کی پالیسی کے بارے میں کئی اشارے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرسوز سانحہ پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ کے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، رانا ثناء اللہ کو دہشتگردی کے اس واقعہ میں شامل تفتیش کیا جائے، ڈی پی او بھکر کو معطل کرکے جوڈیشل کمیشن سے غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے، اس طرح کی کارروائیاں دہشت گردوں سے مذاکرات کا نتیجہ ہیں، لہٰذا فوری طور پر دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات ختم کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پالیسی کا اعلان کیا جائے، تکفیری گروہوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے، ایسے مدرسے جہاں دہشت گردی کو شرعی جواز اور کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگائے جاتے ہیں، ان پر فی الفور پابندی لگائی جائے۔

mwm punchوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماؤں کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں سانحہ پشاور اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کے شیڈول پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبداخالق اسدی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں جاری شیعہ نسل کشی پر موجودہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔ لہٰذا احتجاجی مظاہروں کو وسعت دینے کی تجاویز شوریٰ عالی کو بھیج دی جائے۔ اجلا س میں کل ہونے والے احتجاج اور علامتی دھرنے کی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی سے حکمرانوں کی بے بسی کھل کر سامنے آگئی ۔ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں بلکہ معصوم محب وطن شہریوں کے قاتلوں کو پھانسی دے دی جانی چائیے۔ جب تک ملکی سلامتی کے ادارے ٹھوس ا قدامات نہیں اٹھائیں گے حالات ایسے ہی رہیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل پنجاب کے مختلف اضلاع میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ سانحہ پشاور پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔ اس سانحے کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے نیا پاکستان کا منشور رکھنے والی جماعت کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔

gilgit mettingوحدت نیوز (گلگت)  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صوبائی مسئولین کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اجلاس میں گذشتہ دنوں اسکردو بلتستان میں منعقد ہونے والے پہلے صوبائی کنونشن میں اگلے سیشن کیلئے ایک مرتبہ پھر مولانا نیئر عباس مصطفوی کو صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر تمام کارکنان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ علاقائی سطح پر تنظیمی فعالیت اور ملت جعفریہ کے اتحاد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کارکنان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree