وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور وزیر اعظم آزادجموں کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسدعباس نقوی نے وزیر آزاد جموں کشمیر سے گفتگوکرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی جوادی اور انکی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ علامہ تصور جوادی پر حملہ وادی کشمیر کے پرامن ماحول کر فرقہ وارانہ کشیدگی کی آگ میں جھونکے کی منظم سازش ہے، جموں کشمیر شیعہ سنی یونٹی کے حوالے سے پورے خطے میں نمایاں حیثیت رکھتاہے ،رواں سال کے آغاز سے اب تک  ڈیڑھ ماہ  کے مختصر عرصے میں 190افراد دہشت گردی کے مختلف واقعات میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی داخلی وخارجی قوتوں نے اب آزاد کشمیر کو رخ کرلیا ہے،علامہ تصور جوادی تمام مکاتب فکر کے درمیان قابل احترم شخصیت گردانے جاتے ہیں ، ان پر حملے میں ملوث مجرموں کافوری کیفر کردار تک پہنچایا جانا ناگزیرہے، آزاد جموں کشمیر حکومت علامہ تصورجوادی اور ان کی اہلیہ کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نابرتے۔

اس موقع پروزیر اعظم آزادجموں کشمیر نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اسدعباس نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریاست آزادجموں کشمیر کا امن وامان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ہم دہشت گردوں کو ریاست کشمیر میں سر اٹھانے کا موقع کسی صورت فراہم نہیں کریں گے، مقامی حکومت اور سکیورٹی ادارے علامہ تصور جوادی پر حملے میں ملوث مجرموں کو ہر حال میں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ اسپتال میں  ڈاکٹر ز ان کی جان بچانے کی سر توڑکوشش میں مصروف ہیں علامہ تصور جوادی کی صحت میں بہتری کے بعد الصبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا ۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وحدت ہاوس قم سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ سید تصور حسین جوادی اورانکی اہلیہ محترمہ  پر دہشگردی کے اس بزدلانہ حملے سے دشمنانِ اسلام و پاکستان نے وادی کشمیر کے امن وامان پر کاری ضرب لگائی ہے. محبان وطن فرزندان پاکستان پر پہلا حملہ تکفیری دشمن کرتا ہے اور دوسرا حملہ خائن اور نااہل حکمران اور سعودی وامریکی ایجنڈے پر عملا پیرا سیکورٹی فورسز اور ایجنسیوں میں گھسے ہوئے ایجنٹ اور بزدل آفیسرز  اور قانون فروش عدلیہ کے بعض رشوت خور ججز اور قانون دان کرتے ہیں جب وہ حقیقی قاتلوں کو قانون کے کٹھڑے میں لا کر انہیں عبرت ناک سزائیں دینے کی بجائے ان سے چشم پوشی کرت ہوئے انہیں باعزت بری کرتے ہیں اور انہیں آئین کے مطابق قرار واقعی سزا نہیں دیتے. دنیا بھر میں ہونے والی دھشتگردی کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں تو تمام تر شواہد اور دلائل بول بول کر رہے  ہیں کہ جہان کہیں بھی دہشگردی ہوتی ہے اس کے پیچھے سعودی وھابی فکر اور سعودی ریال نظر آتا ہے. نائن الیون امریکہ سے برطانیہ ، اسپین ، فرانس ، بیلجئم اور دیگر پورپی ممالک سے مشرق وسطی سمیت پاکستان وافغانستان اور مختلف عرب ومسلم ممالک میں جب بھی کوئی بم دھماکہ خودکش حملہ یا ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے اس میں یا تو خود سعودی باشندے ملوث ہوتے ہیں یا انکے ایجنٹ ملوث ہوتے ہیں.ہمیشہ بیگناہوں کے ناحق خون کی لکیر ریاض میں تخت نشین عیاش حکمرانوں کے شاہی  محلوں تک پہنچتی ہے۔

ہم داعی اتحاد بین المسلمین اور مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین جوادی اور انکی اہلیہ محترمہ پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں  اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان درندوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور اگر ملک بچانا ہے تو سعودی سفیر کی پاکستان دشمن حرکات پر نظر رکھے اور دھشت گردی اور تکفیریت کے مراکز کے خلاف بے رحم اور فوری آپریشن کیا جائے .اور انکے بڑے بڑے باثر سہولت کاروں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ مال روڈ لاہور کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے تحت لاہور خودکش دھماکے کے متاثرین، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے والے شہداء اور دہشت گردی کا شکار ہونیوالے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش چورنگی مزار قائد کے سامنے چراغاں اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیصل قریشی، ضلع ایسٹ کے چیئرمین معید انور، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انصاری، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، علامہ اظہر نقوی اور علامہ علی انور جعفری بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیراعظم کے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے اور دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے دعوے کے چند گھنٹوں بعد ہی مال روڈ لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے نے شریف برادران اور نواز لیگ کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، نواز حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کرتی تو سانحہ لاہور، سانحہ پاراچنار سمیت دہشت گردی کے بڑے بڑے واقعات رونما نہ ہوتے، نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کرنے کے بجائے داعش کی فرانچائز لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار، تحریک طالبان، جند اللہ و دیگر کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کے خلاف استعمال کرتی تو دہشت گردی کے بحران پر قابو پایا جا چکا ہوتا، لیکن حکومتی شخصیات اور وزراء کی مکمل سرپرستی و آشیرباد اور دوستانہ تعلقات کے باعث جنوبی پنجاب سمیت پورا صوبہ کالعدم مذہبی تنظیموں کا محفوظ گڑھ بن چکا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی نرسریاں موجود ہیں جن میں نام نہاد مدارس بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملہ آور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے بجائے کالعدم تنظیموں کو ایوانوں میں پہنچا کر اقتدار میں لانے کی سازشوں کے تانے بانے بن کر ملکی بقاء اور سالمیت پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے انتہائی خطرناک اور تشوشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے امریکا اسرائیل کے ساتھ ساتھ بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ملک میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ گڑھ جوڑ کے کئی انکشافات ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ کر چکے ہیں، نواز حکومت اپنے ذاتی و مالی مفادات کے تحفظ کے خاطر ملک و قوم کی سلامتی کو بھینٹ چڑھانے سے اجتناب کرے، کیونکہ پاکستان کی ازلی دشمن بھارت کی ایجنٹ کالعدم مذہبی تنظیموں کو تحفظ فراہم کرکے ان کے خلاف کارروائی نہ کرنا ملک و قوم سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں شیعہ سنی عوام کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ خصوصاً سماء نیوز کی وین پر حملے اور کیمرہ مین تیمور خان کو نشانہ بنا کر دہشت گرد عناصر نے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے جب جہاں چاہے عوام کو نشانہ بنانا واضح کرتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ان کے سامنے بے بس ہیں، ورنہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد کراچی بھر میں دندناتے نہیں پھر رہے ہوتے۔

مقررین نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کی کھلے عام جلسے جلوس ریلیاں اور اجتماعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں ان کے سیاسی و مذہبی سہولت کار موجود ہیں، جو کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ملکی و عالمی حساس صورتحال کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف سے قوم مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے داعش کی فرنچائز کالعدم مذہبی تنظیموں اور ان کے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پنجاب سمیت ملک بھر میں فی الفور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں، کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو سیاسی دھارے میں لاکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی سازشوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا تدارک کریں، کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کی جائے اور سماء نیوز کے تیمور خان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کشمیر جیسی پر امن وادی میں اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ تصور جوادی پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ تصور جوادی کو فقط اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کے جرم میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نئے سال کے شروع سے ہی ملک میں ٹارگٹ گلنک اور خودکش حملوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت اور سیکورٹی اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ان ملک دشمن تکفیری عناصر کے خلاف فوری آپریشن شروع کرنی چاہیے تاکہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزام میں ناکام ہوں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری جنرل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پشاور، سانحہ لاہور اور دیگر شہروں میں ہونے والے ٹارگٹ گلنگ میں ملوث دہشت گردوں  اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں خصوصا پنجاب میں بلا تفریق اور فوری آپریشن کرنا چائیے تاکہ وطن عزیز اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

وحدت نیو(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ تصور حسین نقوی الجوادی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم ویلی میں پیش آیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مولانا کی گردن اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں، سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹر آپریشن کر رہے ہیں، صورتحال نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے دعویٰ کیا کہ سیاہ کار میں ملزمان ان کا کافی دور سے پیچھا کر رہے تھے اور انھوں نے علامہ اور ان کی اہلیہ کو روانی برج کے پاس نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ جوادی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے اور یہ حملہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ تاہم ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ فی الوقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل ازوقت ہوگا اور ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا اس کے پیچھے کسی قسم کے فرقہ وارانہ عزائم تھے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی کی صدارت میں مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ سید باقر زیدی ص (چیئرمین ) وڈیو لنک پر،سید مسرت کاظمی ایڈمن انچارج، سید حسن کاظمی سیکرٹری فلاح و بہبود سینٹرل  پنجاب، تہور عباس سیکرٹری فلاح و بہبود کے۔پی۔کے، الفت عالم سیکرٹری فلاح و بہبود سندھ، نور حسن سیکرٹری فلاح و بہبود بلوچستان، علی حیدر سیکرٹری فلاح و بہبود گلگت بلتستان، سید عاطف ہمدانی سیکرٹری فلاح و بہبود آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

 اجلاس کا آغاز چیئرمین خیرالعمل ٹرسٹ علامہ سیدباقر عباس زیدی  نے تلاوت قرآن پاک سے کی،علامہ باقر زیدی  نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام سیکرٹری فلاح و بہبود کو اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور خیرالعمل ایگزیکٹو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شرکاء کو خیرالعمل ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، شعبہ جات  اور ان کی فعالیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ خیرالعمل نے تین سال کی قلیل مدت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خیرالعمل انشاءاللہ مسقبل میں بھی خدمت انسانی کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے فلاحی کاموں کو زور و شور سے جاری رکھیں گے. اب ہمارا زیادہ فوکس یتیموں کی کفالت، تعلیم اور صحت پر ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سماجی بہبود کے اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس مقصد کے لیے بہت جلد سمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ خیرالعمل کی طرف سے تعمیر شدہ فلاحی مراکز کو اور زیادہ منظم اور فعال بنایا جائے گا،ڈونرز سے رابطہ اور زیادہ مستحکم بنایا جائے گا اور نئے ڈونرز بھی بنانے جائیں گے،  موثر اور فوری رابطے کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے لیے Whatsup Group بنا دیا گیا ہے،  ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر Video link کے ذریعے اور ہر تین ماہ بعد مرکزی آفس میں منعقد ہوگا،  تمام صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اپنے اپنے صوبے کے فلاحی پروگرامات و سفارشات 25 فروری تک مرکز کو ارسال کر دیں گے،  خیرالعمل کا مرکزی آفس تمام صوبوں کو تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پراجیکٹس کی تفصیلات وغیرہ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود کو ای میل کرے گا،  عوام الناس تک خیرالعمل کی کارکردگی کو پہنچانے کے لیے خیرالعمل ٹرسٹ کی ویب سائٹ کو جلد از جلد لانچ کیا جائے گا اور فیس بک پیج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا،  صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود جلد از جلد اپنے صوبوں میں ریجنل باڈی کا قیام عمل میں لائیں گے. ( ریجنل باڈی اس صوبے کے تمام ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود پر مشتمل ہوتی ہے)،میٹنگ کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree