وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تحریک انصاف کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا، مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی شکریہ، ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے، علامہ اقتدار نقوی کی پریس کانفرنس، تفصیل کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے اہل تشیع کی نمائندہ جماعت اور ملتان بھر کے شیعہ عمائدین کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مہر سخاوت سیال ،سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی،مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی،مولاناعمران ظفر،سید قمر عباس زیدی،سردار مرید حسین خان،مہر اکرم سیال،زاہد عاربی، حسنین کربلائی،زاہد قریشی، اسماعیل شاہ، تابش رضا،مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی، ڈاکٹر تنویر عباس، اقبال حسین خان کشفی،ملک غلام حسنین انصاری، شہوار حسین، طالب حسین ، سید وسیم عباس زیدی ،محتشم نقوی ، اُمیدوار صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ پی ٹی آئی ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ اقتدار حسین نقوی، ان کی جماعت ملتان کے شیعہ عمائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری اور میری جماعت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مخدوم شاہ محمود نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی اور کرپشن کی داستانیں ہیں،تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کر چکی ہے جس نے کرپشن کی ہے وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، مجھے سندھ کی ہوا بھی بدلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے آج آصف زرداری سے حق مانگ رہے ہے،انہوں نے حق نہیں دیا،اب صبرکاپیمانہ لبریزہورہاہے،امین فہیم کے خاندان کاسیاست میں حق مانگناتبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ گزشتہ روزنوازشریف اور شہبازشریف کیاندازبیان میں تضادتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندرانتخابات بھی کرواتے ہیں ،ہم وراثت کی سیاست سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،تحریک انصاف نے جلسوں کااسٹائل اورسیاست کا رخ تبدیل کردیاہے،مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہیومن ڈویلپمنٹ نہیں تھی،عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں اپنی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا مشترکہ طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میری والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال کا صدمہ مجھے برداشت کرنا پڑا جو کہ یقیناً انتہائی تکلیف دہ لمحات اور سخت امتحان ہے۔ امتحان کے اس موقع پر رب کی رضا کے آگے سر تسلم خم کرنا خدا کے بندوں پر فرض ہے۔ سب کو ایک دن اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے بہت سارے احباب نے دعاوں میں یاد کیا، ہماری ہمت بڑھائی، میری والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، مجلس ترحیم کا انعقاد کیا اور قرآن خوانی کی پرنور محفلوں کا انعقاد کیا۔ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر نجف اشرف میں زحمت اٹھانے والے علماء و طلباء، قم اور مشہد کے علماء و طلباء، پاکستان کے علماء، علاقے کے تمام علماء و جوانان، طلباء تنظیمیں، صحافی برادری، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء، تمام مکاتب فکر کے علماء، سوشل میڈیا گروپس، بالخصوص جی بی تھنکرز فورم کے ممبران، سوشل میڈیا پر مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی کی اپیل کرنے والے دوست احباب، تنظیمی کارکنان، عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران کے ممبران، خطے کی باعفت ماوں بہنوں، عوام، دنیا بھر سے تعزیتی پیغام بھیجنے، غم کی اس گھڑی میں شامل ہونے اور مختلف انداز میں خدمات سرانجام دینے والے تمام احباب کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سب سے ایک بار پھر اپنی  والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گزارش کرتا ہوں، خدا آپ سب کو جزائے خیر عطا فرما۔

وحدت نیوز (لاہور) ایم ڈبلیوایم میڈیاٹیم کو معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ مقامی پولیس سیدہ فاطمہ نقوی کیس میں ملزم کے بااثر سفارشیوں کے دباو میں صلح کے لئے کوشش کر رہی ہے،اس اطلاع کے بعد مقامی انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے فوری رابطہ کرتے ہوئے اداروں پر واضح کیا اگر کسی کے دباو میں پولیس نے کیس کو خراب کرنے یا صلح کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین متاثرہ خاتون  کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس کلب روڈ پر حصول انصاف کے لئے دھرنا دیگی۔

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ خاتون اور ایم ڈبلیوایم ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے  خود اس کیس کا نوٹس لیا ہےاور کل وزیراعلی پنجاب متاثرہ خاتون  اور انکی فیملی سے ملاقات کرینگے اور مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ میں وزیر اعلی ٰپنجاب سیدہ فاطمہ نقوی اور اسکی فیملی کے لئے معقول مالی امداد بھی موقع پر دینگے۔

ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے متاثر خاتون کے والد شاہد نقوی صاحب سے رابطہ کرکے ان تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام بھی پہنچایا کہ اس کیس کے حوالے سے جہاں تک جانا پڑے ایم ڈبلیوایم متاثرہ خاندان کا ساتھ دیگی اور مجرم کو سزا دلانے میں ہرممکن مدد کریگی،سید شاہد حسین نقوی نے قائدت وحدت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی پر اس مشکل وقت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے خانثاروں نے بھر پور ساتھ دیا ہم انکے لئے دعا گو ہیں انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم کے روابط کے سبب ہمیں انصاف ملنے لگا ہے  میں  اور میری فیملی علامہ راجہ ناصر  عباس صاحب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سے گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع کی ملاقات،ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کے کلیدی کردار پر شکریہ ادا کیا، کیپٹن شفیع نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے گلگت بلتستان کی سیاست میں مثبت کردار کو عوام اور سیاسی حلقے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ایم ڈبلیوایم نے سیاست میں پڑھے لکھے نوجوان لوگوں کو جگہ دے کر دیگر جماعتوں کے لئے بھی ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے،ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان میں غیرقانونی وغیرآئینی ٹیکس کی نفاذ کے خلاف احتجاجی تحریک میں عوامی سطح پر ایک قابل ذکر کردار ادا کیا ہے جسے گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،سید اسد عباس نقوی نے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی امنگوں کی ترجمائی ایم ڈبلیوایم کا نصب العین ہے،ہم صوبے کے عوام پر کوئی بھی ظالمانہ جابرانہ نظام مسلط نہیں کریں دینگے،گلگت بلتستان میں ظالمانہ ٹیکس کے نفاذکیخلاف اور آئینی حقوق کی جدوجہد میں عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے،ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے غریب عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا،سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کو دوسرے صوبوں کے برابر حق ملنا چاہیئے،انشااللہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کو آنے والے دنوں میں مزید تیز کر یں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء کے اغواء کے خلاف آواز بلند کرنے والی شخصیات اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناصر عباس شیرازی کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آواز کی، جس کے لیے ہم ان سب کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں علامہ شیخ حسن جعفری نے جس موثر انداز میں اس کارروائی کی مذمت کی اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا نہایت ہی قابل قدر ہیں۔ پاکستان بھر کی طرح جی بی میں آئی ایس او پاکستان، امامیہ آگنائزیشن، پاکستان تحریک انصاف، شیعہ علماء کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ قاف، جی بی یوتھ الائنس، بلتستان یوتھ الائنس، انجمن تاجران، جی بی تھنکرز فورم، انجمن امامیہ، انجمن تاجران، ائمہ جمعہ و جماعت، تنظیمی مسؤلین، کارکنان، خیرخواہان اور بزرگان نے اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی ان تمام جماعتوں کی کوششوں اور دعاوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں بلتستان بھر سے اس معاملے پر موثر آواز اٹھا کر اور ہم سے اظہار ہمدری کر کے ثابت کیا کہ یہ قوم متحد ہے اور کسی بھی ظلم پر خاموش رہنے والی نہیں ہے۔ ہم صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے میں مختلف طریقے سے ہمارا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں سانحہ پاراچنار میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور حکومتی مجرمانہ خاموشی کے خلاف آج پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس شاہ نے میاں محمود الرشید کو ٹیلی فون کرکے سانحہ پاراچنار اور مظلوموں کے حق میں ایوان میں آواز اٹھانےپر شکریہ ادا کیا ۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree