وحدت نیوز (حیدر آباد ) مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، اصغریہ آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن ، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر قدم گاہ مولا علی (ع) سے ریڈیو پاکستان تک مشترکہ القدس ریلی نکالی گئی۔ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں حقیقی فرزندان اسلام امریکا اور اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ہم بھی مملکت عزیز پاکستان میں امریکا و اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے اور اسلام دشمنوں کے خلاف صف آراء رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے روز میں تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نہ ہی ہم فلسطین پر قابض صیہونی اسرائیل کو کبھی تسلیم کریں گے کیونکہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا اور اسکی آزادی صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد اور مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کے سیکرٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیوں کو فلسطین میں مسلم خواتین کی پائمال ہونے والی عزتوں کا ذرہ برابر بھی احساس نہیں ہے۔ انسانی حقوق کے چیمپئن تنظیموں کو فلسطین میں کتابیں اٹھا ئے اسکول جاتے ہوئے معصوم بچوں پر صیہونیوں کی جانب سے بموں کی یلغار اور گولیوں کی بوچھاڑ کے واقعات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ماؤں بہنوں کی چیخ وپکار اور نالہ وفریاد کے مناظر دنیا کے باضمیر قوموں کو روز جھنجوڑتے ہیں مگر انسانی حقوق کے ادارے بے حسی کا شکار ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد حیدر جوادی نے کہا کہ 1948ء میں ارض مقدس فلسطین پر صیہونی اسرائیلی قبضے کو امام خمینی نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا اور امت مسلمہ کی آزادی کی راہ میں جہاد کی صورت دکھائی۔

القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویڑن کے صدر سید عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی رہ کے فرمان پر فلسطین کی آزادی کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں نے عالمی یوم القدس منا کر اس بات کا علان کیا ہے کہ مسلمانان عالم تمام تر صیہونی سازشوں کے باوجود متحد اور ولی امرالمسلمین سید علی خامنہ ای کی قیادت میں تمام مظلومین و مستعضفین جہان کے ساتھ ہم آواز ہیں۔

اصغریہ آرگنا ئزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند رضوی کہا کہ وہ دن کتنا خوبصورت اور خوشگوار ہوگا جس دن دنیا کے نقشہ سے اسرائیل کا ناپاک وجود مٹ جائے گا اور ہم سب مل کر اس ارض مقدس میں قبلہ اول کے اندر نماز ادا کریں گے اور دنیا پر امن کا راج ہو گا۔انشاء اللہ جلد وہ دن مستضعفین جہان اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

ریلی میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے دیگر رہنماء الفت عالم کربلائی ، یعقوب حسینی ، ندیم جعفری ، عباس مرتضائی و دیگر بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (کراچی) رہبر کبیر امام خمینی (رہ) کے حکم پر قبلہ اول بیت المقدس پر غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک فدائیان قدس کی عظیم الشان ریلی ، لاکھوں کی تعداد میں میں فرزندان و دختران بیت المقدس نے شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کی ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مجلس وحدت مسلمین ، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان ، امامیہ آرگنائزیشن اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے نکالی جانے والی اس ریلی میں نہ صرف مرد و زن ، بوڑھے جوان شریک تھے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں شیر خوار بچے بھی اپنی ماؤں کی گودیوں میں امام خمینی (رہ) کے حکم کی تعمیل میں موجود تھے ۔

نمائش چورنگی سے ریلی کے نکلنے کے بعد انتہائی قابل رشق مناظر دیکھنے میں آئے , لاکھوں شر کاء ریلی نے ہاتھوں میں امام خمینی (رہ) ، رہبر معظم ، سید مقاومت کی تصاویر اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ، جبکے بچے انتہائی جوش و خروش سے قومی ،تنظیمی اور فلسطینی پرچم تھامے ہو ئے تھے ۔

عظیم الشان آزادی القدس ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران طاہر ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی ،ایم ڈبلو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی ، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ ]پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ، علامہ منور علی نقوی نے خطاب کیا جبکے بڑی تعداد میں علماء کرام و ذاکرین عظام نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ پاراچنار کے خلاف چاندنی چوک پر رات گئے تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومتی بےحسی کی شدید مذمت کی گئی۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کی نسل کشی کی جا رہی ہے، لیکن حکومت اور ریاستی اداروں نے اس قتل عام پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو قابل مذمت ہے۔ طالبان سے مذاکرات کرنے والے قوم کو بتائیں کہ آخر انہیں ان ظالمان کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے کتنے مزید لاشے درکار ہیں۔ آئے روز کے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگرد کسی طور پر بھی معافی کے حق دار نہیں ہیں، ہم حکومت اور افواج پاکستان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ڈریں اس وقت سے جب ردعمل آنا شروع ہوگیا اور نوجوان ہمارے ہاتھ سے نکل گئے۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کو دوماہ مکمل ہونے کو ہیں لیکن سکیورٹی ایشوز پر تاحال خاموشی ہے، جو ثابت کرتی ہے کہ ملت جعفریہ کے قتل میں نواز حکومت ملوث ہے۔ مقررین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ بتائیں کہ کن بنیادوں پر طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔ آخر میں حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دہشتگردوں کیخلاف کوئی ٹھوس اقدامات دیکھنے کو نہ ملے تو حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

amin shaheediوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور روالپنڈی و اسلام آباد کی ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے پروگرام کے چیف آرگنائزرعلامہ امین شہیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں دونوں اہم پرگراموں میں راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شخصیات، اداروں، انجمنوں اور بالخصوص دیگر مسالک کی شخصیات کی شرکت یقینی بنانے کے لئے الگ الگ کوآرڈیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ شرکائے اجلاس کی مشاورت سے شہید قائد کی برسی کے پرگروام کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی راہنما علامہ اصغر عسکری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، اس کمیٹی میں سید عباس شاہ، علامہ فخر عباس علوی، سید سعیدالحسن رضوی، علی عباس، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر مصور عباس اور غلام عباس کاظمی کو بطور ممبر شامل کیا گیا جبکہ القدس ریلی کے حوالے سے آئی ایس او کے ڈویزنل صدر مصور عباس کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں نوید رضا، مسرور نقوی، ظہیر عباس، منور نقوی، سعیدالحسن رضوی اور سید عباس شاہ شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصور عباس القدس ریلی کے حوالے سے تمام طلبہ و یوتھ تنظیموں سے رابطے کریں گے جبکہ دیگر مسالک کے علمائے کرام و اہم شخصیات کے ساتھ رابطے ایم ڈبلیو ایم کے عہدیدار و علمائے کرام کریں گے، اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ القدس کی آزادی کیلئے ملت اسلامیہ اور اقوام عالم کا شعور اجاگر کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں القدس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، اجلاس میں اتفاق رائے سے کانفرنس کے انعقاد کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین کو سونپی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی تشکیل سے قبل بھی شہید حسینی کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوتا تھا جس میں تمام ملی تنظیموں، انجمنوں اور اداروں کے افراد بھرپور انداز میں شریک ہوتے تھے، تاہم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اس پروگرام کو مزید بہتر انداز میں آرگنائز کرنے کی جدوجہد کی گئی جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت یا تنظیم سے کوئی مقابلہ نہیں، شہید کی برسی منانا ہماری دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے، اللہ تعالٰی نے ہمیں شہید حسینی کی شکل میں ایک نورانی شخصیت عطا کی تھی اور ان کی شہادت کے بعد ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، اس لئے ہمیں ان کے یوم شہادت کو قومی دن کے طور پر منانا ہوگا جس میں تمام تنظیمیں، انجمنیں اور ادارے شامل ہوں۔ یوم القدس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سرزمین پاکستان پر یوم القدس کے زندہ رکھنے کا سہرہ آئی ایس او کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ القدس اسلام اور ملت تشیع کی میراث ہے، مظلومیت کا ساتھ دینا ایک فطری تقاضہ ہے، مظلوم خواہ فلسطین میں ہوں، عراق میں ہوں یا شام میں، ہم ان کے ساتھ ہیں، شام کے موجودہ حالات کے تناظر میں یوم القدس کو پہلے سے کہیں زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوم القدس آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ابھی سے ملت تشیع کی تمام تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر مسالک کے ساتھ روابط تیز کریں اور انہیں خلوص نیت کے ساتھ القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) اسکردو میں اسد عاشوا مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ عاشورا اسد کے موقع پر علم، تعزیے اور تابوت کے جلوس برآمد ہوئے۔ جلوس عزاء میں ہزاروں عزاداران نے نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ عزاداران امام حسین (ع) مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہ قتل گاہ سکردو پہنچے جہاں پر تمام جلوس اختتام پذیر ہوئے۔ عاشورائے اسد کے موقع اسکردو پولیس کو پوری طرح الرٹ رکھا گیا تھا، ماتمی دستوں کی گزر گاہوں میں عزاداروں کے لئے سبیل امام حسین (ع) اور نیاز کے انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ریسکیو اور فرسٹ ایڈ پوسٹ بھی قائم کی گئی تھی۔

 

درایں اثناء  اسد عاشورا کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام مجلس عزا کا انعقاد حسینی چوک اسکردو پر کیا گیا۔مجلس عزا سے ڈویژنل صدر امتیاز عابدی، علامہ سید مبارک حسین موسوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ پیغام کربلا ہر برائی اور فسق و فجور کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلتستان میں فسق و فجور کی ترویج کا ذریعہ بنی ہوئی ہے، حکومت اب بھی ہوش کے ناخن لے اور بلتستان میں موجود فسق و فجور، منشیات، بے راہ روی اور بدعنوانیوں کے خلاف اقدامات کرے۔ انہوں نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مظلوموں کی جماعت ہے اور مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ہم بلتستان میں محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں کو روکنے کے لیے تمام تر قانونی اقدامات اٹھائیں گے اور آئندہ کی نسل کو بدعنوان طبقوں سے نجات دیں گے۔

00 protest 02وحدت نیوز (کراچی) پشاور میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر خودکش حملہ پی مذمت کرتے ہیں، خودکش حملہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پشاور میں جامعہ عارف حسین الحسینی میں ہونے والے خودکش حملے کے خلاف امام بارگاہ خراسان تا ایم اے جناح روڈ نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن، شبیر حسین اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عابدی شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ کی تباہی کے بعد  قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر خودکش حملہ  دراصل اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں پلنے والے طالبان دہشت گردوں نے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھنکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک عزیز پاکستان کا ہرشہر با لخصوص کوئٹہ ،کراچی اور پشاور استعماری قوتوں کے سازشوں کے نشانے پر ہے جسے شکست دینے کے لئے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی ضرورت ہے، دہشت گردی جہاں کسی اور جس شکل میں ہوں اسکی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ عملاً اسکے خلاف برسر پیکار میدان عمل میں سب کو مل کر آنا چاہئے ورنہ قلیل دہشت گرد گروہ سب کو نقصان پہنچائے گا۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے لہذا ان اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں دہشت گردوں کو تلاش کر کے انکے بلوں میں اسے مارنا ہوگا یا قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا بہ صورت دیگر وہ اپنے اوپر اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ یہ المناک واقعہ اْن سیاست دانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی ہیں، طالبان سے مذاکرات کی  باتیں کرنے والے ان شہداء کے خانوادوں کو کیا جواب دیں گے کہ جنہوں نے اپنے بچوں کو وطن کی عزت اور اس کے دفاع کے خلاف میدان شہادت میں قربان کیا، ایسی باتیں کرنے والے ان ماؤں کو کیا جواب دیں گے کہ جن کے بچے کسی نہ کسی بم دھماکے کی نذر ہوئے ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنے کی باتیں کرنے والے پہلے پاکستان کی فوج کے ان شہداء خون کا بدلہ تو لیں کہ جو سوات اور وزیرستان کے محاذوں میں طالبان کی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کی بھی مذمت بھی کی۔

Page 3 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree