وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی آرمی قیادت کا بیان انتہائی قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف کے بیان کے واضح ہو جانا چاہیے کہ مزید امریکی استبداد کے لیے پاکستان کو مزید تختہ مشق نہیں بنایا جاسکتا۔ پاکستان کا سفر ایک مضبوط اور مستحکم ریاست کی طرف جاری ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی آزادانہ اور پاکستان کے مفادات کے مطابق متعین کرنا ہی ملک کے استحکام کا ذریعہ ہے۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان ہی کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا دشمن ہے۔ سابقہ حکومتوں کی عاقبت نااندیشوں کے سبب امریکہ جیسی استحصالی اور انسان دشمن طاقت کو وطن عزیز میں اثر نفوذ پیدا کرنے کا موقع ملا اور پاکستان غیروں کی جنگ لڑتا رہا۔ملک میں جاری دہشتگردی غیروں کی جنگ لڑنے کا نتیجہ ہے۔ اب  پاکستانی حکومت اور آرمی قیادت کی طرف سے امریکہ کی ہزرہ سرائی پر منہ توڑ جواب دینا ملکی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔ اقبال و جناح کے ابھرتے پاکستان کو کسی بھی استحصالی ریاست کے آگے جھکنا چاہیے اور نہ ہی غیروں کی جنگوں میں حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے روز ہنگو میں افسوسناک دہشتگردانہ واقعہ اور کراچی میں چائینہ کے قونصل خانے پر حملہ امریکہ کی جانب سے ردعمل ہے۔ امریکہ اور انڈیا پاکستان کو کبھی غیر مستحکم نہیں کرسکتا۔ سکیورٹی اداروںکو دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے اور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد ) ایران کے شہراہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی فوجی پریڈ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایران استعماری قوتوں کیخلاف ایشیا ءمیں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اس بزدلانہ حملے میں داعش کے سرپرستی کرنے والے عرب ممالک ملوث ہیں،امریکہ اور استعماری قوتوں کے کٹھ پتلیوں کے ناپاک عزائم کو ایرانی شہید پرور قوم اپنے صبر استقامت و مقاومت سے ناکام بنائےگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کےشہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کیساتھ پاکستانی قوم کی جانب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں دہشتگردوں کے سرپرست رسوا ہو رہے ہیں،آل سعود اور امارات کے سیاہ کارنامے سب کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں،ہم دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی بہادر قوم کیساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد دہشتگرد اور انکے سرپرست اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

وحدت نیوز  (مانٹرنگ ڈیسک)  سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے، امریکہ عہد حاضر کی یزیدی قوتوں کا سرغنہ ہے، پیغام حسینؑ کو سمجھنے، اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، سانحہ کربلا سے طاغوتی طاقتوں کیخلاف جدوجہد کا درس ملتا ہے، اہل حق کیلئے حسینی فکر مشعل راہ ہے، خاندان رسول(ص) کیساتھ والہانہ محبت ایمان کی بنیاد ہے، حضرت امام حسینؑ جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں پیغام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ فاسق و فاجر حکمرانوں کی مزاحمت کرنا درس کربلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسینیت حق اور یزیدیت باطل کا نام ہے، محرم کے ایام میں وحدت امت کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، حکومت محرم کے دوران سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرے۔ منبر و محراب سے نفرت نہیں محبت کا پیغام دیا جائے۔ حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا۔ اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یزیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ سانحہ کربلا کے تذکرے سے دلوں میں شوق شہادت بیدار ہوتا ہے۔ استعماری طاقتوں کی سرکوبی کیلئے حسینی فکر کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ نواسہ رسول نے سر کٹوا کر حفاظت دین کا حق ادا کر دیا۔ ہر سچا مسلمان شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کو اپنا سرمایہ حیات سمجھتا ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا شام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی خطے کے سب سے بڑے ناسور اسرائیل کو بچانے کیلئے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیکر چڑھائی کررہے ہیں۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام اور عراق میں مقاومتی بلاک کے ہاتھوں بدترین شکست ہوچکی ہے۔قطر اور ترکی نے اتحادیوں کے حملے کی حمایت کرکے اپنی اصلیت آشکار کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئرعباس نے تنظیمی عہدیداروں کے ایک اجلاس میں شام پر امریکہ اور اتحادیوں کے میزائل حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کیلئے حالات ہموار کرنے پر لگا ہوا ہے ۔خطے میں صرف شام ہی وہ واحد ملک ہے جو اسرائیل کو آنکھیں دکھارہا ہے ۔مسلم ممالک کا شام پر ہو نے والے حملے پر خاموشی معنی خیزہے،جبکہ قطر ، سعودی عرب اور ترکی کا رویہ قا بل مذمت ہے۔

انہوں کہا کہ 39 ممالک کا اتحاد امریکی جارحیت پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور یہ اتحاد درپردہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سپورٹ کیلئے بنایا گیا ہے۔اس وقت یمن اور شام میں بیگناہ عوام کو تختہ مشق بنایا جارہا ہے اور معصوم بچوں،عورتوں اور جوان اور بوڑھوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور اسلامی ممالک کا یہ اتحادنہ صرف تماشائی ہے بلکہ یمن میں براہ راست خونریزی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاداسلامی ممالک کایہ اتحاد آخر کس مرض کی دوا ہے جبکہ کشمیر، افغانستان، فلسطین ،یمن اورشام میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور ان کے منہ سے مظلوموں کی حمایت میں ایک لفظ نہیں نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل عالم کو تفرقہ اور تعصب کے خول سے نکل کر حقیقت اور سچائی تلاش کرلینی چاہئے تاکہ عالم اسلام کو سامراجی سازشوں سے نجات دلواکر طاغوتی نظام کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کو تیار کرسکیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مسلم ملک سیریا پر حملہ کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، شب معراج اور عید مبعث رسول اللہ ص کی سحر کو شام پر اسلام دشمن قوتوں کا حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ عرب غداراور آستین کے سانپ آل سعود اور بن شیطان نے امت مسلمہ اور عرب عوام کے خلاف جارحیت کے لئے دشمن کی مدد کرکے خود کو رسوا کیا ہے۔ محور مقاومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، جو اب ناقابل شکست قوت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ امریکن حملے کے باوجود شام ایک آزاد ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہوکر عالمی دھشت گرد امریکہ سے مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کا حساب لینا چاہئے، افغانستان، عراق میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بھی امریکہ اپنے جارحانہ کردار سے باز نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے غیور مسلمان نام نہاد خادم حرمین سے دنیا بھر میں اسلام دشمن کردار پر جواب طلبی کریں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مسلمان ملک شام پر اغیار کی جارحیت کی کھل کر مذمت کرے، ہم فلسطین، کشمیر سمیت دنیائے اسلام کے مظلوموں کے حامی ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیطان بزرگ امریکہ افغانستان و عراق کی سرزمین سے نکل جائے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) امریکہ،برطانیہ اور فرانس مجرم ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میں کیا۔انہوں نے شام پر ہونے والے میزائل حملوں کی شدید مذمت اور امریکی صدر کے داعش کے خاتمے کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح جھوٹ اور مضحکہ خیز ہے۔ چونکہ امریکیوں نے خا ئن ممالک کے پیسوں سے ایسی خبیث موجودات کو عراق اور شام میں تیار کیا اور جہاں بھی ضرورت محسوس کی ان دہشت گردوں کی مدد بھی کی۔ جب داعش کے اصلی افراد محاصرے میں تھے تو انہوں نے ان کو نجات دی۔ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی بھرپور مدد کے باوجود مقاومتی محاذ نے شام اور عراق کو آزاد کروایا۔ انہوں نے  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے کو جرم قرار دیا اور مذید کہا  اب اس بات میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ امریکی صدر، فرانس کا صدر اور برطانیہ کا وزیراعظم مجرم ہیں۔

Page 10 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree