وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے ضلع جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کی اسرنو تشکیل کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا، اجلا س میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ملازم حسین شاہ ، ڈاکٹرافتخار حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن کاظمی اور سید شہریارنے خصوصی شرکت کی ، علامہ مبارک موسوی نے علامہ اظہرحسین کاظمی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سردار انتخاب خان بلوچ کی سربراہی میں بانچ رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں عمائدین اور سابقہ ضلعی کابینہ کے اراکین شامل ہیں ، قائدین نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور صوبے کی جانب سے آغازملازم شاہ ، سید حسن کاظمی اور مظاہر شگری پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا جوکہ جھنگ PP-78میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تنظیمی حکمت عملی مرتب کرے گی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی آرگنائزر بلوچستان ، رکن شوری عالی اور ممبر صوبائی اسمبلی  آغا سید محمد رضا کی رہائشگاہ پر مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر مولانا سہیل شیرازی بھی موجود تھے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں تنظیم سازی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور موثر شخصیات کو مجلس کا حصہ بنایا جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارگنائزنگ کمیٹی میں مزید ۴ افراد کا اضافہ کرکے فعالیت اور موثر افراد کی شمولیت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ،جناب ذوالفقار شاہ ،مولانا ولایت جعفری ،مولانا برکت مطہری اور  جناب ظفر شمسی کو فیصلہ کی روشنی میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان بالخصوص اندرون میں فعالیت و تشکیلاتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے ،جبکہ آئندہ ہفتہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ کوئٹہ کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اسکے انتظامات کی ذمہ داری صوبائی آرگنائزرآغا محمد رضا اور  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا عباس کے سپردکی  گئی ۔

وحدت نیوز(ہری پور) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا ۔ضلع ہری پورکا اجلا س مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہو ا جس میں اہلیاں علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ضلع ہری پورکے بارے میں تبا دلہ خیال کیا گیا۔ جس میں اہلیاں علاقہ کا کہنا تھا کہ ضلع ہریپور ہزارے میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے ،اس ضلع میں شیعہ آبادی بھی کافی تعداد میں موجود ہے اور ضلع بھی بہت بڑا ہے لہذا اس ضلع کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے اور پھر اس کی تنظیم سازی کو عمل میں لایا جائے۔ جس پر علامہ اقبال بہشتی نے علامہ وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا اور جمعتہ المبار ک تک کا ٹائم دیا گیا تاکہ ہری پور شہر اور اس کے گرد و نواح پر مشتمل ایک ضلعی کابینہ کا سیٹ اپ بنایا جائے اور آخر میں دعائے خیر کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیاگیا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 29 مئی بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی اراکین صوبائی کابینہ اور اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی تشکیل کردہ تین رکنی انتخابی کمیٹی جو رکن شوریٰ عالی سید علی اکبر موسوی مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین پہ مشتمل تھی نے اس صوبائی شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی،علامہ سبطین حسینی صاحب نے مختصرا صوبہ کی کارکردگی بیان کی اور اپنی دستوری مدت پوری ہونے پہ اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا،جماعت کے وسیع تر مفاد اور حالیہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں انتخابی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ   نئےصوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کو فی الوقت موخر کیا جائے۔لہذا صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ تین ماہ میں اضلاع کی تنظیم سازی کرے گی  جس کے بعد مرکز کی ہدایات اور ہم آہنگی سے صوبائی شوریٰ کا اجلاس بلا کر نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا،آرگنائزنگ کمیٹی کے مسؤل رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی ہونگےجبکہ علامہ وحید کاظمی اور مولانا ارشاد علی معاونین کے طور پہ خدمات سر انجام دیں گے. دومزید اراکین آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree