وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے خارتا ٹیوب ویل کی تکمیل کر کے آج اس کا افتتاح کیا۔یاد رہے کہ سابقہ صوبائی وزیر جان علی چنگیزی نے اپنے دور میں اس ٹیوب ویل کی بورنگ کا کام شروع کیا لیکن حکومت نے اپنی مدت پوری نہ کی جس کی وجہ سے باقی سارے کام ادھورے رہ گئے۔ آغا رضا نے علاقے کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی ٹیوب ویل کے کام کی تکمیل کیلئے اپنے فنڈ سے مبلغ 32 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ کیے اور ٹیوب ویل کا افتتاح سابق صوبائی وزیر کے ہاتھوں نے کروانا چاہتے تھے لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر جان علی چنگیزی صاحب تشریف نہ لا سکیں۔ لہذا ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے ٹیوب ویل کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔یاد رہے کہ آغا رضا نے سنگ بنیاد اپنے نام کے بجائے سابقہ صوبائی وزیر جان علی چنگیزی کے نام سے منسوب کیا۔افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محترم آغا رضا صاحب اور مجلس وحدت مسلمین کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے رمضان المبارک میں فٹبال ٹورنامنٹ کا آغا زکیا گیا تھا،جو کامیابی سے اپنے تکمیل کو پہنچا۔ 20جولائی کو شہید ماسٹر رضا فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے ایم پی اے آغا رضا سمیت فٹبال کے سینکڑوں شائقین قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ پہنچے۔ اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ایک اچھا اقدام ہے، کھیل میں دلچسپی نوجوانوں کو لاتعداد معاشرتی برائیوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے کہا ہے کہ کھیل کے اعتبار سے صوبے میں ایسے بے شمار ہنر مند افراد موجود ہیں جو اپنے مہارت کو بروئے کار لاکر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل کے میدان میں نام کمانے والوں اور اس سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی تو ہمارا صوبہ ملک کے باقی صوبوں کو کھیل کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیگا۔ حکومت کو چاہئے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح اسے بھی اہمیت دے اور کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ’’شہید ماسٹر رضا فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ‘‘ کے نام سے فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں علاقے کے عوام نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی اسکے علاوہ ان اقدامات سے کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے بھر میں لا تعداد کھلاڈی موجود ہیں جو کسی نہ کسی کھیل میں قابلیت رکھتے ہیں ۔ ایم پی اے آغا رضا کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کھیل اور اس سے وابسطہ افراد کو جس طرح کچھل دیا گیا ہے ہنر مند افراد آگے نہیں آپاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے فروغ کیلئے ایک نظام ترتیب نہ دینے کے باعث، کھلاڈی اپنے ہنر کو نہیں نکھارپا رہے ہیں ۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی سے وہ سب افراد سامنے آئیں گے جو مختلف کھیلوں میں ماہر ہیں حکومت کو چاہئے کہ کھیلوں سے وابسطہ افراد کو قومی اور عالمی میدانوں میں کھیلنے کے مواقع فراہم کرے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) حلقہ پی بی 2 کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرد و زن مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا سے نادرا آفس کی انتظامیہ کی سست روی اور غیر اخلاقی سلوک کے بارے میں شکایات کرنے ایم ڈبلیو ایم آفس تشریف لائے.آغا رضا نے عوامی شکایات اور مسائل کو بغور سنا اور اسی وقت نادرا کے ریجنل ڈائریکٹر سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا.اگلے روز نادرا کے جی ایم سے ملاقات میں لوگوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ نادرا ہفتے میں ایک بار گلوبل سنٹر میں کمیٹی کو پابند کروائیں تاکہ لوگوں کے مسائل جلد سے جلد حل ہو سکیں،یاد رہے کہ نادرا کی زیادتیوں کے شکارشہریوں  نے آغا رضا سے ملنے سے پہلے نادرا گلوبل آفس کے سامنے احتجاج بھی کیاتھا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) پاکستان کے معروف اور ہر دل عزیز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیاکہ عبدالستار ایدھی محسن انسانیت تھے۔ انہوں نے رہتی دنیا تک خدمت انسانیت کی بہترین مثال ہمارے سامنے پیش کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر ایم پی اے آغا رضا نے کیا انہوں مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنے خدمات سے دنیا کو یہ دیکھا دیا کہ انسان اگر خدمت کا جذبہ رکھتا ہو اور اللہ کی مدد اسے حاصل ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسکے آگے دیوار کھڑی نہیں کر سکتی اور انسان تمام مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔اگر خدمت کا یہی جذبہ ہمارے رہنماؤں اور پارلیمانی لیڈروں میں بھی پیدا ہو جائے تو ملک کو ترقی یافتہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیان میں ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے، معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار پوری طرح ادا کررہے ہیں۔ ہم نے بغیر کسی لسانی، مذہبی یا رنگ و نسلی تفریق کے تمام افراد کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبوں میں ایک شعبہ فلاح و بہبود کا ہے جسکا مقصد معاشرے میں فلاحی کاموں میں حصہ لینا، غریبوں اور ناداروں کا تعاون کرنا ہے۔ خیر العمل فاونڈیشن کے ذریعے ہم ہر مہینے مقامی اعتبار سے سینکڑوں اور ملکی اعتبار سے ہزاروں غریبوں اور ناداروں کی مدد کرتے ہیں اور آئیندہ بھی اِسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے مزید افراد کی مدد کرتے رہیں گے۔ ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ دنیا آج عبدالستار ایدھی کو مختلف خطابات سے نواز رہی ہے اورتمام افراد انکے خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم انکے میشن کو زندہ رکھے اور جس طرح مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں غریبوں کی خدمت اور مدد کر رہی ہے دیگر ادارے بھی فلاحی کاموں میں حصہ لے اور انسانیت کی خدمت کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree