بھوک ہڑتال کا 32واں روز ،میرے لیے میری صحت سے زیادہ اہم میری قوم ،میری ملت اور میرا وطن پاکستان ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

13 جون 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال 32ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔لانگ مارچ کی کال کے بعد پاکستان بھر سے مختلف علما و ذاکرین اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور یقین دلایا ہے کہ ظلم و بربریت کے خلاف جاری اس تحریک کی کامیابی کے لیے بھرپور افرادی قوت کے ساتھ آپ کی ایک آواز پر میدان میں حاضر ہوں گے۔ملت تشیع کی طرف سے علامہ ناصر عباس کی صحت کے متعلق تشویش بھی پائی جاتی ہے اور کچھ بزرگ علما اور قوم کی قد آور شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کے قائد سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست بھی کی ہے تاہم علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ حق کا پرچم لے کر نکلیں ہیں جو کبھی سرنگوں نہیں ہوتا۔میرے لیے میری صحت سے زیادہ اہم میری قوم میری ملت اور میرا وطن پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے وطن عزیز کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔یہود و نصاری کے ایجنٹ اور تکفیری دہشت گردوں نے ہم پر پراکسی وار مسلط کر رکھی ہے۔پاکستان کو مفت میں میدان جنگ بنایا جا رہا ہے۔ پاک چائنا اقتصادی راہدری کے اعلان کے بعد مفاد پرست گروہ اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آ گئی ہے۔ پاکستان کی ترقی میں محض خارجی ملک دشمن طاقتیں رکاوٹ نہیں ڈال رہیں بلکہ وطن عزیز کے اندر بھی آستین کے سانپ موجود ہیں۔ جب تک ان کو کچلا نہیں جائے گا تب تک ملک تباہی کے دہانے پر ہی کھڑا رہے گا۔فرقہ واریت ، لسانی و صوبائی تعصب، دہشت گردی، انصاف کے حصول میں دشواری، لوٹ مار، کرپشن اور بے راوی جیسے متعدد موذی عوارض میںیہ ملک جھکڑا جا چکا ہے۔ نئی نسلوں اور بہترین مستقبل کے لیے ہمیں ان نجاستوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے والوں کو نظریات کے فروغ کے لیے کھلی آزادی دے رکھی ہے جب کہ دوسری طرف درود و سلام پڑھنے والوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ہم اسی غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف میدان میں نکلے ہیں ۔جب تک نیشنل ایکشن پلان کو درست سمت کی طرف نہیں پھیر دیا جاتا اورجب تک دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ نہیں ہوتا ہم نے اس احتجاجی کیمپ سے نہیں اٹھنا۔ اگر عوامی حقوق کا دفاع کرتے میری جان چلی جاتی ہے تو ساری دنیا کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا کے لیے آواز حق بلند کرنے والے محب وطن افراد کا قتل ہر کوئی نہیں کرتا بلکہ یہاں کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کرتی ہے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree