لاہور، ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی کیمپ میں یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

18 جولائی 2016

وحدت نیوز(لاہور) پریس کلب لاہور کے باہر 2 ماہ سے زائد عرصہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین لاہور کے احتجاجی کیمپ میں یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ہمدانی کے زیر صدارت تقریب میں علامہ ناصر مہدی، علامہ اظہر حسن، سابق چئیرمین آئی او پاکستان افسر حسین خاں، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید حسین جعفر زیدی، رانا ماجد علی، نجم الحسن، آغا نقی مہدی، سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین لاہور سید حسین زیدی، آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر تہور عباس، آئی ایس اور لاہور کے ڈویژنل صدر علی کاظمی اور امامیہ آرگنائزیشن لاہور کے ناظم الطاف بلوچ نے شرکت کی۔ تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے خطاب میں کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنیوالی بھارتی بزدل فوج سن لے کشمیری عوام تنہا نہیں، انشااللہ ہم ایک ایک کشمیری مسلمان بھائی کے خون کا بدلہ سود سمیت چکانے کیلئے تیار ہیں، کشمیر اور فلسطین پر قابض انڈیا اور اسرائیل صرف مسلمانوں کا نہیں عالمی امن اور انسانیت کے دشمن ہیں، انشااللہ ہمارے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنے مظلوم شہدائے کشمیر کے پاکیزہ لہو سے عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی اور انڈیا کے غرور کو خاک میں ملانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہم پاکستان میں مودی کے یاروں اور وطن کے غداروں کیخلاف بھی فیصلہ کن تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کشمیر کمیٹی نے کشمیریوں سمیت قوم کو مایوس کیا، کشمیر کمیٹی کے چئیرمین کیلئے حکومت کو کوئی محب وطن نہیں ملا؟ جو اہم ترین ایشو ایک سوداگر اور مفاد پرست کے حوالے کر دیا گیا ہے، بعید نہیں اگر ان حضرت کا بس چلے تو یہ کشمیر کا سودا ہی کر ڈالیں، حکمران کشمیر ایشو پر مودی دوستی چھوڑ کر ڈٹ جائیں اور کشمیر پر کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور خاموشی مظلوم کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہوگی، جسے پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کریگی، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پورے کشمیر میں کشمیری سبز ہلالی پرچم لہرا کر جشن آزادی منائیں گے اور دشمن کو اس کے کیے کی سزا دے کر ہی دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree