عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قتل عام پر خاموشی حکومت کی ناقص پالیسی ہے ، یعقوب حسینی

20 جون 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پوری ملت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، قوم ہمارا ساتھ دے۔صوبائی سیکرٹریٹ سولجز بازر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مظلومین کے ساتھ رہے ہیں، حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے۔ ہماری جماعت اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہے، ہم نے اتحاد و اتفاق اور بلا کسی تفریق رنگ و نسل کے خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ امن کی تلقین کی ہے، ملک میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اتحاد کے ذریعے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واردات پر حکومت کی طرف سے خاموشی اور اقدامات نہ اٹھا پر، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پچھلے ایک مہینے سے بھوک ہڑتال پر ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر صاحب کا مطالبہ واضح ہے، ہمارا قتل عام بند کیا جائے اور تکفیریوں کو انکے اصل انجام تک پہنچایا جائے۔ اس ملک کے قیام میں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد شامل ہے اور ہمیں ہی اس ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے پروفیشنلز اور ہمارے سماجی کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا حکومت ان واقعات سے ایسے نظریں چراتی ہے جیسے مرنا اور مارنا روز کا کھیل ہو اور یہ خاموشی دہشتگردوں کی سرپرستی کی علامت ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہے ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہیں۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قتل عام پر خاموشی حکومت کی ناقص پالیسی ہے۔ حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree