اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت وخودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی

13 June 2025

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع امام بارگاہ ابو الفضل العباس کے باہر کیا گیا جس میں مظاہریں نے امریکہ واسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے۔خطہ میں امریکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل و امریکہ کو خطہ میں شکست کا سامنا ہے صہیونی جارحیت نے پورے خطہ کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔ امت مسلمہ کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک آج  اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیل امریکہ و یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ فلسطین، لبنان، یمن، شام،عراق اور ایران پر صہیونی جارحیت تاحال جاری ہے صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتے ہیں اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت وخودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے امت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے۔پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی بے گناہ ایرانی عسکری قیادت و عوام سمیت حکومت ایران سے اظہار ہمدردی کرتے ہے اور دعاگو ہیں کے خداوند ان کے درجات بلند فرمائے، احتجاجی مظاہرے میں مولانا مجاہد عباس جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، جواد رضا جعفری، سید غدیر شیرازی، علی رضا حسینی، علی سبطین، ملک عمران سمیت علماو کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر ظالم صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کو واضح پیغام دے کہ مسلم ممالک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیا جائے گا، اور اس کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree