زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،علامہ باقرعباس زیدی

06 August 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن اور کاروان سالارشریک ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی کیلئے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں آج 6 اگست کراچی سے ریمدان بارڈر نکالے جانے والے کاروان کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ شرکائے اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت زائرین سمیت عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف منفی اقدامات میں سرگرم عمل ہے، ہم اپنی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر کسی قسم کی قدغن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، عزاداری و عزاداران کے خلاف منظم سازشیں کی جارہی ہیں جس کی پر روز مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے بیشتر صوبوں بلخصوص پنجاب میں مجالس و جلوس عزاء پر بےجاپابندیاں عائد کر دی گئیں۔

ان کا مزید کہا کہ عزاداران کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے فوتھ شیڈول میں ڈالا جانا حکومت کا یزیدی طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حسینی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کراچی سے ریمدان بارڈر زمینی راستوں سے جانے کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 6 اگست کو شام 4 بجے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رہنماؤں اور قافلہ سالاروں کی ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں علامہ مختار امامی، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا ملک عباس، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، زین رضا، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree