دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکتی، سید حسن نصر اللہ

14 نومبر 2013

مانیٹرنگ ڈیسک (وحدت نیوز)  دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکتی، شہادت کا جذبہ یہ عشق یہ عزاداری سب کچھ اسی طرح جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شب عاشور کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید حسن نصر اللہ نے مجلس سے اپنے خطاب کا آغاز زیارت امام حسین (ع) کے چند جملوں اور السلام علیک یا اباعبداللہ الحسین سے کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزادار قائد مقاومت کا خطاب سننے کیلئے موجود تھی۔ اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا عاشورہ کا دن گذشتہ تمام عاشورہ کے دنوں سے مختلف ہوگا، میں واضح کردوں کہ شدید خطرات موجود ہیں لیکن ہمیں کوئی بھی کسی بھی قسم کے خطرات، کسی بھی قسم کے دھماکے، کوئی بارود سے بھری گاڑی بھی ہم میں اور ہمارے مولا حسین (ع) کے درمیان روکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔ قائد مقاومت کا کہنا تھا کہ میں یہ کہہ دوں اے میرے مولاحسین (ع) وہ زندگی زندگی ہی نہیں جو تیرے لئے نہ ہو، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تیری عزداری سے نہیں روک سکتی، ہم آپ پر ہزار بار فدا ہوں قربان ہوں اے میرے مولا و آقا حسین (ع)۔

 

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عراق میں مسلسل جلوس پر حملے ہورہے ہیں لیکن کیا یہ حملے ان جلوسوں کو روک سکے ہیں؟ پاکستان سے لے کر افغانستان تک اور پوری دنیا میں حسینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن دنیا جان لے کہ کوئی چیز ہم میں اور عشق حسین (ع) میں روکاوٹ نہیں بن سکتی، یہ شہادت کا جذبہ یہ عشق یہ عزاداری سب کچھ اسی طرح جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو جو اس وقت اس انتظار میں ہیں کہ شام میں شدت پسند جیت جائیں گے تو پھر ہم یہ کرینگے وہ کرینگے بتانا چاہتا ہوں کہ یاد رکھو شام میں شدت پسند کبھی بھی نہیں جیت سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree