علامہ طاہرالقادری اور صاحبزادہ حامد رضا کیجانب سے علامہ نواز عرفانی کے قتل کی مذمت

27 نومبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے معروف و ممتازشیعہ عالم دین علامہ نوازعرفانی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہم اس دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں وفاقی دارالحکومت میں ایک رہنما کا قتل اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ تک نہ چل سکے، یہ کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں،؟ آج عوام اور علماء محفوظ نہیں، دہشتگرد آزاد پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے اظہار تعزیت کی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے بھی علامہ شیخ نواز عرفانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں داعش کیلئے راہیں ہموار کی جا رہی ہیں، چند روز قبل کالعدم جماعتوں پر سے پابندی اٹھانا ثابت کرتا ہے کہ ملک کو جان بوجھ کر دہشتگردی اور فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree